مالیگاؤں تشدد معاملہ: شان ہند نہال احمد کی قیادت میں دستور بچاو کمیٹی و محروسین کے اہل خانہ کا کامیاب علامتی احتجاج


مالیگاؤں تشدد معاملہ: شان ہند نہال احمد کی قیادت میں دستور بچاو کمیٹی و محروسین کے اہل خانہ کا کامیاب علامتی احتجاج

پولیس چارج شیٹ جلد داخل کرے اور کردار کے حساب سے دفعات لگائے؛ محروسین کے اہل خانہ کا مطالبہ



مالیگاؤں : یکم فروری (پریس ریلیز) شان ہند نہال احمد کی قیادت میں دستور بچاو کمیٹی اور ۱۲ نومبر تشدد معاملہ میں گرفتار افراد کے اہل خانہ نے کل یکم فروری مختلف چوک چوراہوں پر دھرنا احتجاج کیا- شہر میں دو درجن سے زائد مقامات جن میں شامل تھے اسلامپورہ، نیا پورہ، عائشہ نگر، عبداللہ نگر، رمضان پورہ، فاروقی چوک، ۶۰ فٹی روڈ، شہید عبدالحمید روڈ وغیرہ، پر محروسین کے اہل خانہ دھرنے پر بیٹھے تھے- جنتادل سیکولر کے جنرل سیکریٹری محمد مستقیم محمد مصطفٰی (ڈگنیٹی) کے افراد خانہ نے شہیدوں کی یادگار کے پاس اشوک استمبھ سے لگ کر علامتی احتجاج کیا-

محروسین کے اہل خانہ کا مطالبہ تھا کہ پولیس ۱۲ نومبر معاملے میں چارج شیٹ جلد از جلد داخل کرے تاکہ ملزمین کی ضمانت و رہائی کا راستہ صاف ہو- احتجاج کی قیادت کرتے ہوئے شان ہند نہال احمد نے مطالبہ کیا کہ پولیس چارج شیٹ داخل کرتے وقت انصاف سے کام لے اور جس کا جیسا گناہ ہے، اسکے خلاف ویسی دفعات کا اطلاق کیا جائے- بند کے منتظمین اور حمایت کرنے والوں پر سنگین دفعات کا اطلاق قانون کیساتھ مذاق ہے-

شان ہند نے مزید کہا کہ بے قصور افراد قید و بند کی صعوبتیں جھیل رہے ہیں- انصاف کا تقاضہ یہ ہیکہ چارج شیٹ داخل کرتے وقت ان پر سے سخت دفعات ہٹائی جائیں- ان مطالبات کو آج تحریری شکل میں محکمہ پولیس کو دیا جائیگا-

احتجاج کی کامیابی پر موصوفہ نے کہا کی مالیگاؤں شہر کا مزاج ہمیشہ تحریکی رہا ہے- لیکن ۱۲ نومبر معاملے میں پولیس کی کاروائی سے لوگوں میں ڈر کا ماحول تھا- اس علامتی احتجاج کے زریعے ہم نے محروسین کے اہل خانہ کی آواز کو پولیس انتظامیہ تک پہنچانے کا کام کیا ہے-

علامتی احتجاج کی کامیابی کے لیے دستور بچاو کمیٹی کے ذمہ داران، جنتادل کارپوریٹر عبدالباقی راشن والے، کارپوریٹر منصور اکبر، سہیل عبدالکریم، رضوان سر، معین اختر، ابوللیث، توحید انصاری، ابو شعیب نہالی، حنان سرکار، انیس مستری، یحیٰ عبدالجبار،محمد ممبر، شیخ شاہد بھیکن, رشید سیٹھ ایولے والے وغیرہ سرگرم تھے-


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے