بلا آخر گورنر نےاو بی سی ریزرویشن کے بغیر انتخابات نہ کرانے کے فیصلے پر دستخط کردیئے


بلا آخر گورنر نےاو بی سی ریزرویشن کے بغیر انتخابات نہ کرانے کے فیصلے پر دستخط کردیئے 


مہاراشٹر حکومت کو بڑی راحت ، حکومت کی جانب سے چھگن بھجبل نے گورنر کوشیاری کا شکریہ ادا کیا 




 ممبئی : 2 فروری (بیباک نیوز اپڈیٹ) مہاراشٹر کے گورنر اور حکومت کے درمیان پیدا ہوئے تنازعہ مزید کا بلا آخر خاتمہ ہوگیا ہے ۔اس ضمن میں نائب وزیر اعلیٰ اجیت دادا پوار نے میڈیا کو معلومات دیتے ہوئے کہا کہ بغیر او بی سی ریزرویشن کے انتخابات نہ کرانے کے فیصلے پر گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے دستخط کردیئے ہیں ۔

اس سلسلے میں وزیر رسد و خوراک چھگن بھجبل اور وزیر محنت کشاں حسن مشرف نے دوبارہ گورنر سے ملاقات کی اور بل پر دستخط ہونے کے بعد انکا شُکریہ ادا کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق جب گورنر نے اس بل پر دستخط کرنے سے انکار کیا تو مہاراشٹر حکومت کافی حد تک پریشان ہوگئی تھی کیونکہ اسمبلی میں ایک رائے سے پاس آرڈیننس کی معیاد یکم فروری کو ختمی ہورہی تھی اور گورنر بھی دستخط کرنے کے موڈ میں نہیں تھے ۔تب چھگن بھجبل نے شرد پوار اور وزیر اعلیٰ ٹھاکرے سے رابطہ کر اصل صورت حال بتایا تو دونوں ہی لیڈران نے چھگن بھجبل کو کہا کہ وہ گورنر بھگت سنگھ کوشیاری سے دوبارہ ملاقات کریں اور اپیل کریں ۔اسطرح کی تفصیلات بھی چھگن بھجبل نے میڈیا نمائندوں کو دی ۔

انہوں نے بتایا کہ بی جے پی لیڈر دیویندر فرنویس سے میں نے فون پر گفتگو کی اور انہیں بھی صورت حال بتایا تب فرنویس نے کہا کہ میں ابھی گورنر کوشیاری سے بات کرتا ہوں اور آدھے گھنٹے بعد فرنویس نے دوبارہ فون پر بھجبل سے کہا کہ آپ گورنر بھگت کوشیاری سے ملاقات کریں ۔کام ہوجائے گا ۔چھگن بھجبل نے بتایا کہ اسی وقت میں اور وزیر محنت کشاں حسن مشرف گورنر سے ملاقات کرنے گئے اور انہیں ریاست کی موجودہ صورت حال بتایا اور کہا کہ آج آخری دن ہے اس آرڈیننس کو بی جے پی سمیت سب نے ایک رائے سے منظور دی ہے لہٰذا اس پر دستخط کرتے ہوئے اسے قانونی شکل دی جائے ۔تب گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے او بی سی ریزرویشن کے بغیر انتخابات نہ کرانے کے مہاراشٹر حکومت لے فیصلے پر دستخط کردیئے ۔اس موقع پر چھگن بھجبل نے مہاراشٹر حکومت کی جانب گورنر بھگت سنگھ کوشیاری کا شکریہ ادا کیا ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے