ایم ایس جی کالج ٹرسٹ کا ایگریمینٹ رد کر عیدگاہ کی پوری زمین جمعیۃ علماء و عید گاہ ٹرسٹ کو دی جانے


ایم ایس جی کالج ٹرسٹ کا ایگریمینٹ رد کر عیدگاہ کی پوری زمین جمعیۃ علماء و عید گاہ ٹرسٹ کو دی جائے


 جمعیۃ علماء و عید گاہ ٹرسٹ کے ساتھ مل کر ہم عید گاہ زمین کیلئے لڑائی لڑیں گے:شیخ رشید 

جنرل بورڈ میٹنگ میں عید گاہ کی قطعہ اراضی کیلئے قرارداد منظور کر سرکار سے نمائندگی کا اعلان 


مالیگاؤں : 26 فروری (بیباک نیوز اپڈیٹ) حالیہ دنوں شہر بھر میں عید گاہ کا معاملہ بڑی تیزی سے زیر بحث ہے اور م اس بات کا عوامی مطالبہ اور جمعیتہ علماء مالیگاؤں و مفتی اسماعیل سمیت ہم سب کا بھی مطالبہ ہے کہ لشکرِ والی عید گاہ کی  پوری زمین عید گاہ ٹرسٹ کے لئے مختص ہوجائے ۔اس کے لئے ہم لوگ کوشش میں لگے تھے ہم اسکام کیلئے اسلم انصاری و شکیل بیگ کو ذمہ داری دی گئی تھی کہ وہ قانونی نقاط جمع کریں ۔شہر کے مسلمان اس جگہ پر نماز عیدین، استسقاء ادا کرتے ہیں وہیں سرکاری پروگراموں کا انعقاد بھی ہوتا ہے ۔اب ہم مہا سبھا میں مطالبہ رکھنے والے ہیں اور اس کیلئے میں خود مئیر صاحبہ کو میرے لیٹر پر یادداشت دونگا کہ عید گاہ کی پوری زمین جو تینوں جانب کی ہے وہ عید گاہ ٹرسٹ کو دی جائے، ہم یہ سفارشات منظور کرتے ہوئے مہاراشٹر سرکار سے مطالبہ کریں گے کہ جب کارپوریشن ڈیولپمینٹ پلان کمیٹی نیا ڈیولپمینٹ پلان بنائے گی اس میں عیدگاہ کیلئے جگہ ریزرو کیا جائے گا۔ لہٰذا مہاراشٹر سرکار کارپوریشن ڈیولپمنٹ پلان کمیٹی کو اختیارات دے ۔اسطرح کا اظہار سابق میئر شیخ رشید نے ہزار کھولی رابطہ آفس پر منعقدہ ہنگامی پریس کانفرنس میں کیا ۔

شیخ رشید نے کہا کہ جس طرح ماضی میں سرکار نے برائے نام کرایہ صرف سالانہ ایک روپیہ کرایہ پر کالج کیلئے ہیرے فیملی کا ایگریمینٹ کیا گیا ہے مہاراشٹر سرکار اس ایگریمینٹ کو رد کریں اور اس جگہ کیلئے عید گاہ ٹرسٹ کے نام نیا ایگریمینٹ کیا جائے ۔شیخ رشید نے کہا کہ ہم سب ایکساتھ ہوکر یہ کام کریں گے۔شیخ رشید نے کہا میں جمیعتہ علماء سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ بھی ایک لیٹر میئر کو دیں تاکہ میری یاد کیساتھ انکی بھی یادداشت جوڑ کر جنرل بورڈ میٹنگ میں منظوری دی جائے اور پھر ہم سب ایکساتھ مل جل کر مہاراشٹر  سرکار سے مذکورہ جگہ کو عید گاہ ٹرسٹ کے نام کرنے کی کوشش کریں گے ۔

شیخ رشید نے کہا کہ میں مفتی اسماعیل سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ مہا سبھا میں منظور قرارداد کو عید گاہ ٹرسٹ کیلئے حاصل ہوجائے اسکے لئے کوشش کریں ۔شیخ رشید نے کہا کہ ہم بھی ہماری سرکار سے عید گاہ کی زمین کیلئے کوشش کریں گے ۔موصوف نے کہا کہ یہ کوئی سیاسی مسئلہ نہیں بلکہ یہ دینی مسئلہ ہے اور ہم سب ایک مذہب کے ماننے والے ہیں اور سیکولر ملک میں ہم سب کو مذہبی آزادی حاصل ہے اس لئے ہم سب اسطرح کی کوشش ہم مہا سبھا کے ذریعے کریں گے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے