مہاراشٹر کے سو سے زائد طلباء یوکرین میں پھنسے، حکومت ہندوستان واپس لانے کیلئے کوشاں
یوکرین میں پھنسے ہوئے ناسک ضلع کے شہری اور طلباء ڈسٹرکٹ کنٹرول روم سے رابطہ کریں: ضلع کلکٹر سورج مانڈھرے کی اپیل
ممبئی/ناسک : 25 فروری 2022 (پریس ریلیز /بیباک نیوز اپڈیٹ)روس اور یوکرین میں جنگی حالات کے پیش نظر مہاراشٹر ہے سو سے زائد طلباء یوکرین میں پھنسے ہوئے ہیں ۔انکی بحفاظت ہندوستان واپسی کیلئے ریاست مہاراشٹر کوششوں لگی ہوئی ہیں ۔اسطرح کا اطمینان بخش اعلان مہاراشٹر سرکار نے کیا ہے ۔سرکار نے کہا کہ عوام اور بالخصوص طلباء جو یوکرین میں پھنسے ہوئے ہیں انہیں سرکار باہر لانے کیلئے جدوجہد کررہی ہیں وہ اطمینان رکھیں اور ہیلپ لائن نمبر پر اطلاع دیں ۔
وہیں روس اور یوکرین میں اس وقت جنگ کی صورتحال ہے۔ مرکزی وزارت خارجہ نے نئی دہلی میں ان طلبہ کے لیے ہیلپ لائنز قائم کی ہیں، جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ یوکرین میں پھنسے ہوئے ہیں۔
مرکزی وزیر خارجہ کا دفتر، نئی دہلی
ٹول فری - 1800118797
فون 011-23012113 / 23014104/23017905
فیکس 011-23088124
ای میل situationroom@mea.gov.in پر ہیلپ لائن سے رابطہ کریں۔
ضلع کلکٹر نے اپیل کی ہے۔
اگر ضلع ناسک کا کوئی شہری یا طالب علم یوکرین میں پھنس گیا ہے تو ڈسٹرکٹ کنٹرول روم، ڈسٹرکٹ کلکٹر آفس، ناسک 0253-2317151 پر ٹول فری رابطہ کریں۔ ضلع کلکٹر سورج مانڈھرے نے 1077 اور ddmanashik@gmail.com پر رابطہ کرنے کی اپیل کی ہے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com