مالدہ شیوار زمین تنازعہ فائرنگ معاملہ میں تین افراد کی ضمانت منظور
عبدالماجد کی ضمانت قبل از گرفتاری بھی منظور، عبدالماک یونس عیسی کی درخواست ضمانت نامنظور
مالیگاؤں : یکم فروری (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالدہ شیوار علاقہ میں گزشتہ ماہ زمین تنازعہ فائرنگ معاملہ کے الزام میں گرفتار ملزمان میں سے تین ملزمین کی ضمانت آج مقامی کورٹ نے منظور کردی ہے۔ اسطرح کی اطلاع ایڈوکیٹ عارف شیخ کے توسط سے ایڈوکیٹ اویس شیخ نے نمائندہ بیباک کو دی اور بتایا کہ ضمانت پانے والے ملزمان میں ایڈوکیٹ دیپک پوار، تنویر احمد اور جوشی کا نام شامل ہیں ۔دفاعی وکیل میں دیپک پوار اور نتن جوشی کی پیروی ایڈوکیٹ سدھیر اکر نے کی جبکہ تنویر احمد کی پیروی ایڈوکیٹ عارف شیخ نے کی ۔ ایڈوکیٹ اویس شیخ نے معاونت کی ۔ایڈوکیٹ شیخ نے بتایا کہ آج معزز جج کروڑ کر کی عدالت میں مذکورہ معاملہ پیش کیا گیا ۔جہاں معزز جج نے ان ملزمین کو 25 ہزار روپے کی سالونسی پر ضمانت کے احکامات صادر کئے ۔
دوسری جانب اس معاملے میں عبدالماجد یونس عیسی کی ضمانت قبل از گرفتاری کو بھی عدالت نے منظوری دی ۔اسی طرح اس کیس میں عدالتی تحویل میں ناسک سینٹرل جیل میں قید عبدالماک یونس عیسی کی درخواست ضمانت کورٹ نے نامنظور کردی ۔ان ملزمین کی جانب سے ایڈووکیٹ عبدالعظیم خان اور ایڈوکیٹ توصیف نے پیروی کی ۔ اسطرح کی تفصیلات موصول ہوئی ہیں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com