ٹی ای ٹی امتحان گھوٹالہ : 7880 بوگس اساتذہ کی فہرست تیار ، کارروائی کا امکان


ٹی ای ٹی امتحان گھوٹالہ : 7880 بوگس اساتذہ کی فہرست تیار ، کارروائی کا امکان

 

پونہ : 9 فروری (بیباک نیوز اپڈیٹ) ٹی ای ٹی امتحان گھوٹالہ منظر عام پر آنے کے بعد بھرتی کے پورے عمل پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے ۔  پونہ پولس نے اس سے قبل امتحانی کونسل کے چیئرمین اور محکمہ تعلیم کے کچھ ارکان و آفیسران کو گرفتار کیا ہے۔  اس کے بعد ایک اور اہم انکشاف ہوا ہے۔  پونہ پولس ٹی ای ٹی امتحان گھوٹالے کی تیزی سے تحقیقات کر رہی ہے۔ اس ضمن میں سابقہ دنوں پونہ پولس نے 7880 بوگس اساتذہ کے انکشاف کیا تھا ۔اس ضمن میں پولس نے بوگس ٹیچرز کی فہرست مرتب کر لی ہے۔ جس سے ریاست میں 7880 بوگس اساتذہ کے خلاف کارروائی کئے جانے کا امکان ہے۔

ایجوکیشن کونسل کے کمشنر سے یہ انکشاف ہوا کہ 7,800 نااہل امیدوار ٹی ای ٹی کے امتحان میں اہل قرار دیئے گئے جن میں مختلف اقسام کی بددیانتی کی گئی تھی۔  پولیس کی تفتیش میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ نااہل امیدواروں سے فی نفر  1 لاکھ سے 2.5 لاکھ روپے طلب کرتے ہوئے سرٹیفکیٹ دیے گئے۔  اس کے بعد بوگس اساتذہ کی فہرست تیار کی گئی ہے۔  پونے سائبر پولیس 2019-20 میں ٹی ای ٹی امتحان گھوٹالے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

نیز امتحان دینے والوں کی او ایم آر شیٹس کی جانچ کی گئی اور معلوم ہوا کہ کل 7880 نااہل امیدواروں کو اہل بنانے کے لیے ان کے بنیادی نمبروں (مارکس) میں اضافہ کیا گیا۔ پولیس کمشنر امیتابھ گپتا نے گزشتہ جمعہ 28 جنوری کو صحافیوں کو بتایا کہ بوگس امیدواروں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے