ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کے ضبط شدہ مال و اسباب کو پولس نے متعلقین میں تقسیم
رائزنگ ڈے کے موقع پر پولس کنٹرول روم میں ناسک ضلع دیہی پولس ایس پی سچن پاٹل کی آمد ،تقریب کا انعقاد
مالیگاؤں : 7 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ )پولس رائزنگ ڈے ( یوم تاسیس) کے موقع پر آج پولس کنٹرول روم میں منعقدہ تقریب میں کل 1 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے ضبط سامان کو انکے حقیقی مالکان کے سپرد کیا۔ اس تعلق سے ضلع ایس پی سچن پاٹل نے نمائندے کو تفصیل دیتے ہوئے کہا کہ مہاراشٹر پولیس 2 جنوری کو ہر سال اپنا رائزنگ ڈے (یوم تاسیس) مناتی ہے۔اس موقع پر ہفتہ بھر مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔لیکن امسال موجود صورتحال کے سبب کسی بھی تقریب کا انعقاد نہیں کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہا گزشتہ ماہ ناسک ضلع کے دیگر شہروں کے متعدد پولیس اسٹیشنوں میں سنگین جرائم کے خلاف مختلف مقامات کا اندراج کیا گیا۔ اور ملزمان پر کاروائی کرتے ہوئے ان کے قبضے سے کروڑوں روپے مالیت کے مال و اسباب ضبط کرلے گئے۔ موصوف نے کہا کہ اس رائزنگ ڈے کے موقع پر چھاؤنی پولیس اسٹیشن، قلعہ پولیس اسٹیشن، چانڈور پولیس اسٹیشن و دیگر پولیس اسٹیشنوں میں درج مقامات کے مطابق اور عدالت کے حکم کی روشنی میں تقریباً 1 کروڑ سے زائد مالیت کے ضبط شدہ سامان ایسے مالکان کو واپس کیا گیا جنکے یہاں چوریاں ہوئی تھی۔
سچن پاٹل نے رائزنگ ڈے کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصد پولیس اور عوام کے درمیان جو فاصلہ ہے اسے ختم کرنا ہے کیونکہ آج بھی بہت سارے لوگ پولیس اسٹیشن میں آنے سے ڈرتے ہیں۔جبکہ ہر عام آدمی کے اندر ایک پولیس اہلکار چھپا ہوا ہوتا ہے۔جب بھی آپ اپنے اطراف کچھ غلط دیکھتے ہے تو فوراً یہ خیال آتا ہے کہ یہ نہیں ہونا چاہیئے۔اس مناسبت سے ہر فرد کے اندر بنا یونیفارم کا پولیس چھپا ہوتا ہے۔اس موقع پر ناسک ضلع فرامین ایس پی سچن پاٹل ،ایڈیشنل ایس پی کھانڈوی ،ڈی وائے ایس پی کیمپ سمیت تمام پولس اسٹیشنوں کے پی آئے اور دیگری پولس حکام موجود تھے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com