مالیگاؤں : تالاب میں ڈوبنے سے 16 سالہ شاہ سعد کا انتقال
مالیگاؤں : 7 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) آج بروز جمعہ کو بعد نماز جمعہ اپنے دوستوں کے ساتھ تالاب میں نہانے گیا 16 سالہ شاہ سعد شاہ سلیم کی پانی میں ڈوبنے کے سبب موت واقع ہوگئی ہے ۔ متوفی کی شناخت حاجی کمپاؤنڈ اسماعیل مسجد کے سامنے امام احمد رضاء عید گاہ کے پاس بتائی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق شاہ سعد اپنے دوستوں کے ساتھ تفریح کیلئے مڈے ہوٹل کے سامنے کریشر کھدان کے پاس واقع تالاب پر تین سے چار دوستوں کے ساتھ نہانے کے لئے گیا اور نہاتے ہوئے تالاب کے 20 فٹ گہرے پانی اور دلدل میں پھنس گیا ۔ جہاں دوستوں نے اسے بچانے کی کوشش کی مگر و ناکام ہوگئے ۔ اس درمیان حادثے کی خبر شام 4 بجے شکیل تیراک کو دی گئی تب شکیل تیراک چھٹی پر تھے اور اپنے دوستوں کے ساتھ تفریح کے لئے ہائے وے پر موجود رائل ہوٹل پر تھے۔
خبر ملتے ہی موصوف نے موقع پر پہونچ کر آدھے گھنٹے کی کوششوں کے بعد شاہ سعد کی لاش کو 20 فٹ پانی سے باہر نکالنے میں کامیابی حاصل کی۔متوفی کی لاش پوسٹ مارٹم و دیگر قانونی کاروائی کے لئے سول اسپتال روانہ کی گئی۔ جہاں عمران شیخ رشید و شفیق اینٹی کرپشن سمیت دیگر سرکردہ افراد نے معاونت کی ۔ معلوم ہوکہ اس سے قبل بھی اس تالاب میں کئی حادثے پیش آچکے ہیں ۔ لیکن باوجود اسکے نوجوان ہر جمعہ کو اس علاقے میں تفریح کرتے ہوئے نظر آتے ہے ۔ شکیل تیراک نے بتایا کے اس سے قبل بھی ہم نے عوامی اپیل جاری کرتے ہوئے نوجوانوں کو اس تالاب میں نہانے سے منع کیا تھا ۔ وہیں خاص طور پر جنس پینٹ پہن کر نہانا اس تالاب میں انتہائی خطرناک عمل ہے۔ آج جو بچہ تالاب میں ڈوبا ہے اس نے بھی جنس پینٹ پہن رکھی تھی ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com