وزیر صحت راجیش ٹوپے کا واضح اشارہ ،کورونا شرائط پر عمل کرنا ضروری ورنہ پابندیاں مزید سخت کی جائے گی

وزیر صحت راجیش ٹوپے کا واضح اشارہ ،کورونا شرائط پر عمل کرنا ضروری ورنہ پابندیاں مزید سخت کی جائے گی 


ماسک کا استعمال اور ہجوم سے پرہیز کرنا ضروری ، قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ و مقدمہ درج کرنے کے احکامات



جالنہ : 7 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) ریاستی وزیر صحت راجیش ٹوپے نے کہا ہے کہ ریاست میں 36000 کورونا مریض ایک دن میں پائے گئے ہیں اور اب ہم آہستہ آہستہ تیسری لہر کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ موصوف جالنہ میں میڈیا سے بات کر رہے تھے۔ راجیش ٹوپے نے کہا ہے کہ اب جو پابندیاں لگائی گئی ہیں ان کی پابندی کرنا ضروری ہے اور جو لوگ پابندیوں پر عمل نہیں کرتے ہیں ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جانی چاہئے۔



 ٹوپے نے یہ بھی انتباہ دیا کہ اگر پابندیوں کی تعمیل نہیں کی گئی تو پھر ہمیں مجبوراً پابندیوں کو مزید سخت کرنا پڑے گا۔ ٹوپے نے یہ بھی کہا کہ اگر ماسک نہیں ہے تو جرمانہ لگایا جائے اور ہجوم سے بچنے کے احکامات دیے جائیں گے۔ اگر کوئی خلاف ورزی کرتا ہے تو ان پر مقدمہ درج کیا جائے ۔ٹوپے نے کہا کہ اگر کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ جاتی ہے تو بھی گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔کیوں کہ سرکار انتظامی سطح پر پوری کوشش میں مصروف ہیں لیکن اسکے لئے پابندیوں پر عمل کرنا شرط ہے ۔

 ٹوپے نے یہ بھی کہا کہ اگر مستقبل میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا ہے تو وزیر اعلیٰ پابندیوں کو سخت کرنے کے متعلق فیصلہ لیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں کورونا بڑھ چکا ہے اور 8 دنوں میں 1 لاکھ 17 ہزار مریض سامنے آئے ہیں۔


 فلموں، تھیٹروں، مندروں پر فوری پابندیاں لگانے کی تجویز نہیں ہے لیکن اگر ضرورت پڑی تو پابندیاں عائد کی جائیں گی۔ تاہم، ٹوپے نے کہا کہ ان جگہوں پر بھیڑ کو روکنے کے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ کئی اضلاع میں اسکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ ان جگہوں پر کورونا مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے