مالیگاؤں ہائی اسکول کیمپس میں جشن جمہوریہ کا عظیم الشان انعقاد
مالیگاؤں : 26 جنوری (پریس ریلیز/بیباک نیوز اپڈیٹ ) گہوارہ علم و فن کی سابقہ روایات کے پیش نظر خدائے برتر کی نوازشوں کے طفیل امسال بھی مالیگاؤں ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کیمپس میں جشن جمہوریہ کی باوقار تقریب کا انعقاد اسکول ہذا کے ہیڈ ماسٹر زاہد حسین سر کی سرپرستی میں انجمن معین الطلباء کے چیئرمین الحاج سیٹھ محمد اسحاق خلیل احمد صاحب کی صدارت میں عمل میں آیا ۔رسم پرچم کشائی اسکول ہذا کی سپر وائز رفعت نسرین آپا کے بدست مبارک عمل میں آئی، پروگرام کا آغاز گیارہویں سائنس بی کے طالب علم فراز عبدالغفار خان کی تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔
اغراض و مقاصد محترمہ رفعت نسیرین آپا نے پیش کیا ۔تعارف و گل پیشی ظفر عقیل سر نے پیش کیا ۔اس جشن جمہوریہ کے موقع پر رنگا رنگ پروگرام پیش کیا گیا۔اس پروگرام میں سابق ہیڈ ماسٹر صاحبان شیخ زبیر سر ، عتیق شعبان سر، سید لیاقت علی سر اور جونیئر کالج کے اطہر حسین سر نے یوم جمہوریہ کی مناسبت سے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور طلباء و طالبات کو نیک مشورہ سے نوازا ۔اس پروگرام میں نون شفٹ اور مارننگ شفٹ کی طلباء طالبات نے حب الوطنی تقاریر اور دلنشین انداز میں ایکشن سانگ پیش کیا ۔جسے بشریٰ آپا، شاہدہ آپا، عالیہ آپا، سیدہ آپا، عائشہ آپا، الطاف سر نے بڑی محنت سے تیار کیا ۔
اسی طرح دسویں جی کے طالب علم فیضان احمد نے حب الوطنی گیت خوبصورت انداز میں پیش کیا ۔نویں ایف کی طالبہ اقراء تحسین محمد یوسف نے مراٹھی زبان میں تقریر پیش کرتے ہوئے 26 جنوری کی افادیت بیان کی ۔اس بامقصد پروگرام میں صدارتی خطبہ پیش کرتے ہوئے انجمن معین طلباء کے چیئرمین الحاج اسحق سیٹھ زری والا صاحب نے اسکول ہذا کے طلباء و اساتذہ کو یوم جمہوریہ کی مبارکباد و نیک خواہشات پیش کی ۔موصوف نے کہا کہ آج یوم جمہوریہ پر ہمیں نظم ضبط کے ساتھ زندگی گزارنا ہے اور تعلیم حاصل کر قوم کو ترقی کی جانب گامزن کرنے میں اپنا تعاون پیش کرنا ہے ۔اسحاق سیٹھ صاحب نے پروگرام پیش کرنے والے طلباء اور اساتذہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں نقد انعامات سے نوازا اور مبارکباد پیش کی ۔ رسم شکریہ نون شفٹ کے سپر وائزر اشفاق جعفر سر نے ادا کی جبکہ نظامت کے فرائض جونیئر کالج کے فعال معلم عتیقی عامر سر نے انجام دیئے ۔ شعبہ نشریات ، مالیگاؤں ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج مالیگاؤں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com