حراء انگلش میڈیم اسکول میں جشنِ یومِ جمہوریہ و پرچم کشائی

حراء انگلش میڈیم اسکول میں جشنِ یومِ جمہوریہ و پرچم کشائی



مالیگاؤں:- 26 جنوری بروز بدھ صبح ساڑھے سات بجے سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں کے زیرِ اہتمام جاری حراء انگلش میڈیم اسکول میں 73 واں یومِ جمہوریہ چئیرمین حراء انگلش میڈیم اسکول مولانا سید محمد امین القادری صاحب قبلہ کی سرپرستی میں انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا جہاں پر اسکول میں زیرِ تعلیم طلبہ و طالبات نے اپنے مخصوص و دلنشین انداز میں حب الوطنی سے سرشار نظم، تقریر و دیگر پروگرام پیش کئے ۔
یومِ جمہوریہ کے موقع پر مقررین نے بچوں کے درمیان معلوماتی باتیں بتاتے ہوئے کہا کہ 26/ جنوری تاریخِ ہند کا یادگار دن کہلاتا ہے سن عیسوی 1950 کو ہندوستان کے آئین کا نفاذ کیا گیا اور ہندوستان ایک خود مختار ملک بنا جس کا خواب  آزادئ ہند کے متوالوں اور ہمارے اسلاف نے دیکھا تھا جس کے لئے اپنے لہو سے گلستان ہند کی آبیاری کی تھی اسی لئے اس کو اہمیت حاصل ہے آج کے پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا بعدہ حمد و نعت اور قومی پرچم (ترنگا) کو راشٹریہ گیت کے ساتھ سلامی پیش کی گئی۔

 مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے حافظ و قاری مولانا مقصود اشرف، قاری عبد السلام، قاری نوری محمد رضوی، نعیم اختر نوری، عبد الرشید رضوی، ساجد نوری، عرفان منصوری، عادل موٹلانی، آمین نوری، عطاء الرحمن نوری، رضوان میمن، ندیم نوری، عبدالماجد نوری اور دیگر علمائے کرام آئمہ مساجد اہلسنّت سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں کے تمام شعبہ جات سے وابستہ مبلغین، معاونین اراکین و محبین حاضر تھے اخیر میں پرنسپل حراء انگلش میڈیم اسکول محترمہ سیدہ شگفتہ قادری صاحبہ نے آئے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور ملک کی سالمیت، بقا اور حفاظت کے لئے دعا کے بعد تقریب یوم جمہوریہ کا اختتام کیا گیاـ


رپورٹ :- حراء انگلش میڈیم اسکول شعبۂ نشر و اشاعت مالیگاؤں

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے