بابائے سیاست ہارون احمد انصاری اسپتال کا شایان شان افتتاح ،جے اے ٹی ٹرسٹ کا میڈیکل فیلڈ میں تعاون پیش کرنے کا عزم
یوم جمہوریہ پر شاگرد کا اپنے سیاسی استاد کو بہترین خراج عقیدت، شیخ رشید جیسا تعمیر پسند لیڈر ملنا مشکل :نہال انصاری
غریبوں کیلئے بہتر طبی سہولیات فراہم کرنا ہمارا مقصد، چندے سے نجات دلانے کیلئے جدید سہولیات فراہم کی جائے گی :میئر طاہرہ شیخ
سرکاری اسپتالوں میں بیرون شہر کے ماہر ڈاکٹروں اور میڈیکل اسٹوڈنٹس کی خدمات حاصل کی جائے گی :شیخ رشید
مالیگاؤں : 26 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) آج جعفر نگر علاقے میں پانچ کروڑ روپے تخمینہ سے ہارون انصاری اسپتال اور آکسیجن پلانٹ کا افتتاح میئر طاہرہ شیخ رشید کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔اس سے قبل ایک مختصر سا پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں میئر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مالیگاؤں شہر کیلئے بڑی خوشی کی بات ہے کہ بابائے سیاست ہارون احمد انصاری کے نام سے شیخ رشید نے اپنا خواب پورا کردیا۔مالیگاؤں شہر غریبوں کا ہے۔یہاں طبی لحاظ سے سب سے زیادہ پریشانی غریبوں کو ہوتی ہیں اور بیماری سے پریشان غریب افراد چندہ جمع کرنے کی کوشش کریں علاج کراتے ہیں ہمیں اس سے نجات دلانا ہے اور مالیگاؤں شہر میں طبی سہولیات فراہم کرنا ہے تاکہ چندے کے دھندے سے نجات حاصل ہوسکے ۔اسطرح کے جملوں کا اظہار میئر طاہرہ شیخ رشید نے صدارتی خطبہ پیش کرتے ہوئے یوم جمہوریہ اور ہارون انصاری اسپتال کی تعمیر اور افتتاح کے موقع پر مبارکباد پیش کی ۔
طاہرہ شیخ نے کہا کہ مالیگاؤں کیلئے مزید فنڈز لانے کیلئے کوشش کی جائے گی ۔انہوں نے شیخ رشید، آصف شیخ رشید کی صلاحیت کو عوام کے سامنے پیش کیا اور شہر کی تعمیر و ترقی کیلئے کوشش کرتے رہنے کا عزم ظاہر کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہاسپٹل کی تعمیر کے بعد عوام ڈاکٹرس اور طبی عملہ سے نرمی کا رویہ اختیار کریں اور اپنا تعاون پیش کریں ۔کسی طرح کا خلفشار نہ ہو ۔سب مل جل کر عوام کے فائدے کیلئے کوشش کریں ۔جو بھی کمی ہوگی ہم اسے پورا کریں گے ۔جلد ہی آئی سی یو کی سہولت بھی مہیا کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ اس اسپتال میں دو آپریشن تھیٹر کا نظم کیا گیا ہے ۔
اس موقع پر شیخ رشید نے کہا کہ جہاں ہارون انصاری خانوادے کیلئے یہ بات فخر کی ہے وہیں یہ میرے لئے بھی باعث فخر ہے۔شیخ رشید نے تفصیلی معلومات پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ہارون انصاری کے شاگردوں میں نہال احمد، شبیر سیٹھ، عائشہ آپا اور شیخ رشید جیسے کئی افراد کا نام شامل ہیں اور ان شاگردوں نے اپنے استاد کی قدر کرتے ہوئے انکے بتائے ہوئے راستوں پر چل کر شہر کو کچھ نہ کچھ تعمیر دیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ عائشہ آپا نے فلٹر پلانٹ تعمیر کیا، شبیر سیٹھ نے بھی اسپننگ مل، بینک، حج کمیٹی جیسے بیشمار تعمیری کام کئے اور میں نے بھی شہر میں انکے نقش قدم پر تعمیری کاموں کا جال بچھایا اور آج ہم سب انہیں خراج عقیدت پیش کررہے ہیں ۔شیخ رشید نے کہا کہ ہارون انصاری کے نام سے منسوب 30 بیڈ کا اسپتال، دو آپریشن تھیٹر کیساتھ افتتاح کیا جارہا ہے ۔ سابق میئر و ہارون انصاری کے شاگرد شیخ رشید نے کہا کہ سرکاری اسپتالوں میں بھی ناسک ممبئی و دیگر شہروں کے ماہر ڈاکٹروں کا وزٹ کروایا جائے گا اسکے لئے ایک مشورتی میٹنگ کا انعقاد جلد ہوگا ۔اس پروگرام میں جے اے ٹی مینجمنٹ و ٹرسٹ کی جانب سے استقبال کرنے اور تعریف کرنے پر شیخ رشید نے کہا کہ میں نے کسی پر احسان نہیں کیا بلکہ یہ احسان میں نے میرے اپنے آپ پر کیا ہے جو میرے استاد محترم کو خراج عقیدت ہے ۔انہوں نے مستقبل میں مزید تعمیری کاموں کو پایہ تکمیل پہنچانے کا عزم ظاہر کیا ۔
مالیگاؤں کارپوریشن کے کمشنر بھالچندر گوساوی نے یوم جمہوریہ اور ہارون انصاری اسپتال کی مبارکباد پیش کی ۔انہوں نے کہا کہ پندرہ دنوں بعد آر ٹی پی سی آر لیب کا افتتاح ہوگا ۔آکسیجن پلانٹ سے شہر کے اسپتالوں کو فائدہ ہوگا ۔روزانہ 1600 جمبو سلینڈر یہاں تیار ہونگے جس سے شہریان کو فائدہ ہوگا ۔اور کارپوریشن کے علاوہ پرائیویٹ اسپتالوں میں بھی آکسیجن فراہم کی جائے گی ۔انہوں نے نہال انصاری کی پیش کردہ تجویز پر کارپوریشن کی جانب سے مثبت تیقن دیا۔موصوف نے کہا کہ کارپوریٹرس اور عوام ڈاکٹرس کے ساتھ تعاون کریں انہیں پریشان نہ کریں ۔کارپوریشن مزید سہولیات فراہم کرنے کی پابند ہے جو رفتہ رفتہ پوری کی جائے گی ۔
اس موقع پر نلیش آہیر نائب میئر مالیگاؤں کارپوریشن نے کہا کہ آج کا دن مالیگاؤں کیلئے فخر کا دن ہے ۔انہوں نے مالیگاؤں شہر کی تعلیمی سیاسی شخصیت مرحوم ہارون احمد انصاری کو خراج عقیدت پیش کیا ۔انہوں نے شیخ رشید سے کہا کہ آپ راشٹروادی کانگریس پارٹی میں شامل ہورہے ہیں تو آپوزیع صحت راجیش ٹوپے سے مالیگاؤں کیلئے میڈیکل کالج کو منظور کروائے تاکہ شہریان کو فائدہ ہوسکے ۔انہوں نے اسپتال کے افتتاح پر کہا کہ ہر شہری یہ سمجھے کہ یہ دواخانہ میرا اپنا ہے اس لئے اسکی حفاظت کریں اور اس سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں ۔
اس پروگرام میں اشفاق ایوبی سر نے اثر صدیقی کا تحریر کیا ہوا سفاس نامہ شیخ رشید و میئر طاہرہ شیخ کی خدمت میں پیش کیا جسکی پیش خانوادہ ہارون انصاری و جے اے ٹی ٹرسٹ کی جانب سے ہارون انصاری نے کی ۔
اس سے قبل جے اے ٹی کیمپس کے چیئرمین و ہارون انصاری کے فرزند نہال انصاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید کی قیادت میں کانگریس پارٹی کو ایسی کامیاب سیاسی مقبولیت حاصل ہوئی ہے اور ایسی قیادت ملی جو اس سے پہلے اور اب آئندہ ملنا مشکل ہے ۔انہوں نے شیخ رشید اور کارپوریشن کو تجویز پیش کی ہے کہ کارپوریشن آئی سی یو ڈپارٹمنٹ جاری کرے اور اسکے لئے میڈیکل کالج سے ایم ای یو رابطہ کرے ۔اسکے لئے جے اے ٹی ٹرسٹ کارپوریشن کا تعاون کریگا ۔اسکی ذمہ داری اور پورا بوجھ جے اے ٹی ٹرسٹ برداشت کریگا ۔
نہال انصاری نے شیخ رشید خانوادہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید نے ہارون انصاری کو بہترین خراج عقیدت پیش کیا ہےشیخ رشید جیسا تعمیر پسند لیڈر ملنا مشکل ہے۔ اس پروگرام میں اسلم انصاری، ظفر احمد، نائب کمشنر راجو کھیرنار ۔سٹی انجینئر کیلاش بچھاؤ، ڈاکٹر سپنا ٹھاکرے سمیت ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے آفیسران کے ساتھ ساتھ میونسپل کارپوریٹرس اور جے اے ٹی انتظامیہ و کالج کی معلمہ کثیر تعداد میں شریک تھیں ۔یہاں جے اے ٹی کیمپس و ٹرسٹ کی جانب سے میونسپل کمشنر، میئر طاہرہ شیخ اور شیخ رشید سمیت تمام مہمانوں کا استقبال کیا گیا ۔نظامت کے فرائض جے اے ٹی کالج کی پروفیسر ڈاکٹر سلمی انصاری اور مختار عدیل نے انجام دیا ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com