فرد واحد کا ایوارڈ نہیں بلکہ پوری ٹیم اور یونٹ کا ہے. شیخ رضوان سر


 فرد واحد کا ایوارڈ نہیں بلکہ پوری ٹیم اور  یونٹ کا ہے. شیخ رضوان سر


بروز منگل 11 جنوری 2022 کو خاتون کیمپس میں ایک تہنیتی تقریب کا انعقاد خاتون سوسائٹی کے تمام یونٹس کی جانب سے کیا گیا. افراح عفت کی قرآت اور شاہینہ ارم کی نعمت پاک سے بزم کا آغاز ہوا. اس تقریب کی صدارت خاتون سوسائٹی کی صدر محترمہ محمودہ پروین صاحبہ نے فرمائی۔

اے ایم کالج آف ایجوکیشن کے پرنسپل مجیب شیخ نے کہا کہ رضوان سر ہمیشہ اپڈیٹ رہنے کے لیے کہا کرتے ہیں اور وہ خود بھی رہتے ہیں. فلڈ پر رضوان سر اور ریحان سر بارہ چودہ گھنٹے کام کرتے ہیں تب جاکر انہیں یہ کامیابی ملی۔

مراٹھی ڈی ایڈ کالج کے پرنسپل مسلم کھاٹک سر نے کہا کہ مرحوم عبدالمطلب سر کی روایت کو یہ خاندان اور اراکین خاتون سوسائٹی بڑی تندہی سے آگے بڑھا رہے ہیں. جس بیج کو بویا تھا اس بیج کو گھنا اور سایہ دار پودے میں تبدیل کیا ہے ان کے لائق فرزندان نے. اس لیے اس ایوارڈ کے یہ حقدار ہیں.
مدر عائشہ ہائی اسکول کے معلم عزیز اعجاز سر نے کہا کہ یہ ادارہ ایک کیمپ سے شروع ہوا تھا اور آج ایک بہت بڑے کیمپس میں تبدیل ہوچکا ہے. یہ آپ لوگوں کی کاوشوں کا ثمر ہے.

رضوان سر نے اپنے خطاب میں بارہا اپنے مرحوم والد کی فکر اور تڑپ کا ذکر کیا. ان کی مثبت سوچ* کو عملی جامعہ پہنانے کی کوشش کی. محنت اتنی کریں کہ اس کی کامیابی کے شور میں مخالفین بھی سرنگوں ہوجائیں.. زمانہ بہت تیزی سے بدل رہا ہے اس لیے اساتذہ کرام کو ہروقت اپڈیٹ رہنا چاہیے.
آپ نے مزید کہا کہ یہ کامیابی یہ ایوارڈ فرد واحد کا نہیں بلکہ پورے ادارے کے اراکین اور تمام یونٹس کے ایک ایک فرد کا اعزاز ہے.
خیال رہے کہ گذشتہ دنوں ناسک کے مراٹھی اخبار نو راشٹر کی جانب سے محترم رضوان سرکو تعلیمی شعبہ میں گرانقدر خدمات انجام دینے پر یہ اعزاز دیا گیا اسی سلسلے میں خاتون سوسائٹی تمام یونٹس کی جانب سے ایک تہنیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا. اس تقریب میں سوسائٹی کی تمام یونٹس کی جانب سے بھی صدر سوسائٹی محمودہ پروین صاحبہ، رضوان سر،ریحان سر صابر بھائی اور مشیرہ میڈم کو مبارکباد کے ساتھ ساتھ تحائف سے بھی نوازا.
اس پروگرام کی نظامت مشترکہ طور پر مدر عائشہ گرلس پرائمری اسکول کی معلمہ انصاری شاہین میم اور زاہد انور سر نے بحسن خوبی ازطرف: زاہد امین 
رسائٹ ٹوڈے یوٹیوب چینل۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے