مالدہ شیوار زمین تنازعہ معاملہ میں فائرنگ ، پوار واڑی پولس اسٹیشن میں دونوں فریقین کیخلاف مقدمہ درج

مالدہ شیوار زمین تنازعہ معاملہ میں فائرنگ ، پوار واڑی پولس اسٹیشن میں دونوں فریقین کیخلاف مقدمہ درج 


عبدالماک یونس عیسی اور خلیل دادا سمیت 8 افراد پر سنگین دفعات ،چار افراد گرفتار 



مالیگاؤں : 8 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالدہ شیوار علاقہ میں زمین کے تنازعہ پر ایم آئی ایم لیڈر و سابق میئر عبدالمالک یونس عیسیٰ اور سابق میئر شیخ رشید کے بھائی سابق اسٹینڈنگ چیئرمین شیخ خلیل کے درمیان بحث و تکرار ہوئی اور دونوں گروپ کے حامی آپس میں ایک دوسرے سے الجھ گئے۔یہاں موجود پترے کے ایک شیڈ کو تہس نہس کر دیا گیا ۔مذکورہ معاملہ آج بروز سنیچر کو دوپہر 1.30 سے ​​2 بجے کے درمیان پیش آیا ۔اس ضمن میں پوار واڑی پولس اسٹیشن میں درج مقدمہ کی تفصیلات کے مطابق موقع واردات پر فائرنگ بھی کی گئی لیکن خوش قسمتی سے کوئی زخمی نہیں ہوا۔


 اس دوران واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولس چندرکانت کھانڈوی نے اپنی ٹیم کے ساتھ موقع پر حاضری لگایا اور پوار واڑی پولس اسٹیشن کو درکار قانونی کارروائی کا حکم دیا ۔
اس سلسلے میں پوار واڑی پولس اسٹیشن میں فریادی عبدالماک محمد یونس عیسی (38) ساکن اسلام آباد گھر نمبر 794/19/20 مالیگاؤں نے شکایت درج کروائی کہ ملزمین نے ہماری زمین پر غیر قانونی طریقے سے داخل ہوکر پترے کے شیڈ کو جے سی بی مشین سے توڑنا شروع کردیا تب فریادی نے کہا کہ آپ لوگ پترے کا شیڈ کیوں توڑ رہے ہیں؟ اس پر ملزمین نے کوئی جواب نہیں دیا بلکہ اس بات پر فریادی کو جان سے مارنے کی کوشش کی اور ہاتھوں میں تلوار، کلہاڑی، چوپر اور چھوٹی بندوق لیکر جان سے مارنے کے مقصد سے فائرنگ کردی ۔ پوار واڑی پولس اسٹیشن نے عبدالماک یونس عیسی کی فریاد پر ملزم  خلیل دادا ، احسان شیخ رمضان ساکن مالیگاؤں، دیپک پوار مالیگاؤں ،ہیمنت جگتاپ ساکن ناسک ،راجیش جوشی ساکن ناسک اور نامعلوم جے سی بی ڈرائیور کے خلاف گناہ رجسٹرڈ نمبر 3/2022 ،قلم 307،143،147،149،427 اور آرم ایکٹ 325، 425 اور 257 کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے ۔اس مقدمہ کی تحقیقات پی آئے بھوئی کررہے ہیں ۔

وہیں دوسری جانب اس معاملے میں رویندر رمیش جوشی (48) کاروبار کھیتی باڑی ساکن برہمن گلی رکشا اسٹاف کے پاس مالیگاؤں نے پوار واڑی پولس اسٹیشن میں فریاد دیتے ہوئے پولس کو بتایا کہ مالدہ شیوار گٹ نمبر 153 /157 میں فریادی کی ملکیت کی زمین پر صاف صفائی اور زمین کی پیمائش کرنے کیلئے فریادی اور گواہ گئے تب پی ملزمین نے غیر قانونی طور پر  ہجوم جمع کرکے ہاتھوں میں لاٹھی کاٹھی اور دیگر ہتھیار لیکر فریادی اور گواہ کیساتھ گالی گلوچ و دھکا بھکی کی اور دیسی پستول سے فائرنگ کرتے ہوئے جان سے مارنے کی کوشش کی ۔اس معاملے میں پوار واڑی پولس اسٹیشن نے رویندر جوشی کی فریاد پر حاجہ عبدالماک یونس عیسی اور ماجد سمیت دیگر چار تا پانچ افراد کیخلاف گناہ رجسٹرڈ نمبر 4/2022 ،قلم 307،143،147،149،504اور 506، آرم ایکٹ 325 ،257 کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ تحقیقات اے پی آئے پی آر کالے کررہے ہیں ۔

اس معاملے میں اب تک چار افراد گرفتار کرلئے گئے ہیں ۔پولس تفصیلات کے مطابق گرفتار شدگان کے نام احسان شیخ رمضان، عبدالماک یونس عیسی ،دیپک پوار ،رویندر جوشی بتائے گئے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے