ہندوستان میں 24 گھنٹوں میں ایک لاکھ 59 ہزار سے زائد کورونا مریضوں کا اندراج وزیر اعظم نریندر مودی کا آج شام ہنگامی اجلاس ، اہم فیصلے کا امکان


ہندوستان میں 24 گھنٹوں میں ایک لاکھ 59 ہزار سے زائد کورونا مریضوں کا اندراج  


وزیر اعظم نریندر مودی کا آج شام ہنگامی اجلاس ، اہم فیصلے کا امکان 




نئی دہلی : 9 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) دنیا بھر میں کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی تعداد سے دنیا کے بیشتر ممالک لاک ڈاؤن، جزوی لاک ڈاؤن جیسے حالات سے گزرہے ہیں ۔امریکہ میں یومیہ دس لاکھ مریضوں کا اندراج ہورہا ہے ۔

وہیں ہندوستان میں بھی کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات کے درمیان وزیر اعظم نریندر مودی نے آج اتوار کی شام 4:30 بجے ہنگامی میٹنگ بلائی ہے۔

اجلاس میں وزیراعظم کچھ بڑے فیصلے بھی لے سکتے ہیں۔ ملک میں پازیٹویٹی کی شرح 10 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے۔

ایسی صورتحال میں میٹنگ کے دوران لاک ڈاؤن جیسے سخت قدم اٹھانے کی بھی سفارش کی جا سکتی ہے۔ ملک میں کورونا وبا کی تیسری لہر میں پہلی بار متاثرین کی تعداد 1.5 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے

گزشتہ 24 گھنٹوں میں انفیکشن کے 1 لاکھ 59 ہزار 424 کیسز سامنے آئے ہیں اور 327 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ آج 40,000 سے زیادہ لوگ صحت یاب ہو چکے ہیں۔
مہاراشٹر (41،434)، دہلی (20،181) اور بنگال (18،802) میں سب سے زیادہ متاثرین پائے گئے ہیں۔ صرف ٹاپ 10 ریاستوں میں 1.26 لاکھ سے زیادہ لوگ انفیکشن کی لپیٹ میں آ چکے ہیں۔ اس سے قبل ملک میں جمعہ کو 1 لاکھ 41 ہزار 986 نئے کیسز اور جمعرات کو 1 لاکھ 17 ہزار 100 نئے کیسز درج ہوئے تھے۔

ملک میں اب تک 3.55 کروڑ لوگ اس وبا کی زد میں آ چکے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 3.44 کروڑ ہے۔ اس وقت ملک میں ایکٹو کیسز کی کل تعداد 5 لاکھ 84 ہزار 580 ہے۔


اب دیکھنا یہ ہے کہ وزیر اعظم آج کی میٹنگ میں کیا فیصلہ لیتے ہیں اور ملک کی عوام کے نام کیا پیغام دیتے ہیں ۔اس پر پودے ملک کی نظریں لگی ہوئی ہیں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے