مہاراشٹر میں نائٹ کرفیو کا نفاذ ، دن میں جماؤ بندی ، 15 فروری تک اسکول کالج بند رکھنے کا فیصلہ


مہاراشٹر میں نائٹ کرفیو کا نفاذ ، دن میں جماؤ بندی ، 15 فروری تک اسکول کالج بند رکھنے کا فیصلہ 


وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کا اہم اعلان ، مہاراشٹر میں کیا کھلا رہیگا اور کیا بند؟ دیکھیں تفصیلات 



ممبئی :8 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) ریاستی حکومت نے کورونا مریضوں کے بڑھتے ہوئے گراف کے پس منظر میں آج ایک بڑا فیصلہ لیا ہے۔  ریاستی حکومت نے کئی پابندیوں کے ساتھ نئے ضابطے جاری کیے ہیں۔  یہ تمام پابندیاں کل 10 جنوری آدھی رات سے لاگو ہوں گی۔  

ریاست نے آخر کار کورونا کے پیش نظر رات کے کرفیو کا فیصلہ کیا ہے۔  ریاست میں رات 11 بجے سے صبح 5 بجے تک کرفیو کا اعلان کیا گیا ہے۔ 

 ریاستی حکومت نے ریاست میں سوئمنگ پول، پارک اور جم بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

  سنیما گھر رات 10 بجے تک 50 فیصد گنجائش پر کھلے رہیں گے۔  اس کے علاوہ رات کے کرفیو کا اعلان کیا گیا ہے۔ دن میں جماؤ بندی نافذ رہیگا ۔

 پابندیاں کیا ہیں؟

صبح پانچ بجے سے رات گیارہ بجے تک جماؤ بندی قانون کا نفاذ کیا گیا ہے ۔

  کل آدھی رات سے ریاست میں سخت کرفیو رات 11 بجے سے صبح 5 بجے تک ۔  

کھیل کے میدان، باغات اور سیاحتی مقامات بند رہیں گے۔

 اسکول اور کالج 15 فروری تک بند رہیں گے۔

تھیٹر 50 فیصد گنجائش پر کھلے گا سیلون اور پرائیویٹ آفس 50 فیصد گنجائش پر کھلے گا۔

مکمل ویکسین شدہ کو پبلک بس سے لے جانے کی اجازت ہوگی۔

  ہوٹل ریسٹورنٹ کو صرف رات 10 بجے تک سوئمنگ پول،  چلانے کی اجازت ہوگی اور جم مکمل طور پر بند رہیں گے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے