بجلی اسکواڈ رات کی کارروائی بند کرے ، شہر کا لاء اینڈ آرڈر خراب ہوتا ہے تو کون ذمہ دار؟ :شیخ آصف


بجلی اسکواڈ رات کی کارروائی بند کرے ، شہر کا لاء اینڈ آرڈر خراب ہوتا ہے تو کون ذمہ دار؟ :شیخ آصف


راشٹروادی کانگریس پارٹی کا کوئی بھی عہدیدار بجلی کمپنی میں نہیں 



مالیگاؤں :25 جنوری (پریس ریلیز) شہر بھر میں بجلی کمپنی بہتر سروس دینے کی بجائے شہریان کو حراساں کررہی ہیں ۔دن میں بے ترتیب پاور سپلائی اور آنکھ مچولی سے  گھنٹوں بجلی مسدود رہے رہی ہیں جس سے عام شہریان کے علاوہ کاروباری افراد بھی متاثر ہورہے ہیں ۔ایسے حالات میں جہاں بجلی کمپنی کا تشکیل کردہ اسکواڈ دن میں کارخانوں، گھروں اور دکانوں میں ریٹ کررہا ہے ۔وہیں پاور سپلائی کمپنی کا اسکواڈ رات میں کبھی بھی کہیں بھی کارروائی کررہا ہے جس سے شہر کا لاء اینڈ آرڈر خراب ہونے کا خدشہ ہے ۔اسطرح کے جملوں کا اظہار کرتے ہوئے راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ نے بجلی کمپنی کے خلاف اپنی ناراضگی ظاہر کی ہے ۔

شیخ آصف نے صاف لفظوں میں پولس انتظامیہ اور بجلی کمپنی کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ رات میں ریٹ مارنے کی کارروائی بند کی جائے ورنہ حالات کی ذمہ دار کمپنی ہوگی ۔شیخ آصف نے ایک پریس اعلامیہ میں کہا کہ شہر کے کچھ سوشل میڈیا پر بجلی کمپنی کے ملازمین کو لیکر انہیں شیخ آصف و شیخ رشید سے جوڑنے کی کوشش کی جارہی ہیں جو کہ سراسر غلط اور بے بنیاد ہے ۔انہوں نے عوام سے کہا کہ ہمارا کوئی بھی نمائندہ بجلی کمپنی کے اسکواڈ میں نہیں ہے اور اگر کوئی ملازم ہمارے نام کا استعمال کرتا ہے تو شہریان فوری طور پر اسی مقام سے ہمیں فون لگا کر خاصہ کرلیں ۔اسی طرح اگر کوئی شہری واٹس ایپ یا سوشل میڈیا سے ہمارے خاندان کی بدنامی کرنے کا مرتکب پایا جاتا ہے تو ان پر بھی قانونی کارروائی کی جائے گی اس بات کو دھیان میں رکھا جائے ۔شیخ آصف نے بجلی کمپنی کو رات کی کارروائی کرنے سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے اور کہا کہ جو لوگ بجلی کی چوریاں کررہے ہیں انکے متعلق ہمارا کچھ بولنا نہیں ہے لیکن بلا وجہ کسی کو پریشان کیا گیا تو ہم کمپنی کے خلاف رہیں گے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے