پدم وِبھوشن ، پدم بھوشن اور پدم شری ایوارڈ کا اعلان،34 خواتین اور 10 این آر آئی کے نام شامل
4 افراد کو پدم وِبھوشن ، 17 افراد کو پدم بھوشن اور 107 افراد کو پدم شری ایوارڈ
نئی دہلی : 25 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) 2022 کے پدم ایوارڈز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس سال چار افراد کو پدم ویبھوشن اور 17 کو پدم بھوشن سے نوازا گیا ہے۔ 107 لوگوں کے لیے پدم شری ایوارڈ کا اعلان کیا گیا ہے۔ ان میں 34 خواتین اور 10 این آر آئی کا نام بھی ایوارڈیز کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے ۔
اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کلیان سنگھ، جنرل بپن راوت اور رادھے شیام کھیمکا کو بعد از مرگ پدم وبھوشن ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ ڈاکٹر بالاجی تامبے ( بعد از مرگ ) ہمت راؤ باویسکر سلوچنا چوان وجے کمار ڈونگرے سونو نگم انیل کمار راجونشی بھیمسین سنگھل سمیت معزز شخصیات کو یہ ایوارڈ کیلئے چنا گیا ہے ۔
پدم ویبھوشن 1۔ پربھا آترے (آرٹ) 2۔ رادھے شیام کھیمکا (ادب - بعد از مرگ) جنرل بپن راوت (سول سروسز - بعد از مرگ) کلیان سنگھ (عوامی امور - بعد از مرگ) ۔
پدم بھوشن 1۔ غلام نبی آزاد 2۔ وکٹر بنرجی 3۔ گرمیت باوا (مرنے کے بعد) 4۔ بدھ دیپ بھٹاچاریہ 5۔ نٹراجن چندر شیکرن 6۔ کرشنا ایلا اور سچترا ایلا 7۔ سویٹ جیفری 8۔ دیویندر جھنجریا9۔ راشد خان 10۔ راجیو مہر شری 11۔ سندرنجن پچائی 12۔ سائرس پونا والا 13۔ سنجے راجارام (مرنے کے بعد) 14۔ پرتیبھا رے 15۔ سوامی سچیدانند 16۔ وششٹ ترپاٹھی کے نام پدم ایوارڈز برائے سال 2022 کیلئے اعلان کیا گیا ہے جس میں سائرس پونا والا کو پدم بھوشن سے نوازا جائے گا۔ بالاجی تامبے کو بعد از مرگ پدم شری، پربھا آترے ، آرٹس سے رادھیشیام کھیمکا، ڈیفنس سے بپن راوت اور کلیان سنگھ کو پدم وبھوشن سے نوازا جائے گا۔ ان کے ساتھ سونو نگم، لاوانی مہارانی سلوچنا چوہان کو پدم شری ایوارڈ کے نام کا اعلان کیا گیا۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com