فارمیسسٹ کے مسائل حل کرنے کیلئے "این سی پی فارمیسسٹ سیل" کا قیام ،آئندہ ہفتہ 8 جنوری کو این سی پی بھون پر اہم میٹنگ کا انعقاد
مالیگاؤں : یکم جنوری (پریس ریلیز) مالیگاﺅں شہر میں بڑی تعداد میں نوجوان تعلیم یافتہ طبقہ طب، صحت اور فارمیسسٹ کے پیشہ سے منسلک اپنی خدمات انجام دے رہا ہے اور دو وقت کی حلال روزی روٹی کیلئے تگ و دو کررہا ہے ۔لیکن انہیں بھی مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور ان ہی فارمیسسٹ حضرات نے اپنے مسائل حل کرنے کیلئے راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ سے رابطہ کیا اور اپنے مسائل کے حل کیلئے رہنما طلب کی ۔اس ضمن میں آج یکم جنوری کو راشٹروادی بھون پر شہر کے جملہ سرکردہ فارمیسسٹ حضرات کے ساتھ راؤنڈ ٹیبل میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ۔
اس میٹنگ میں فارمیسسٹ کے مسائل کو اجاگر کر اسے حل کرنے کی کوشش کرنے کیلئے ایک لائحۂ عمل تیار کیا گیا جس کے مطابق نئی میڈیکل اسٹورس کیلئے آنے والی دشواریاں، گائیڈ لائن ،نئےجاب کے متلاشی فارمسسٹ کی رہنمائی کرنا ،کاغذات کی تیاری، لائسنس، ڈی آئے سے رہنمائی، میونسپل کارپوریشن سے این او سی اور مالیگاؤں سے ناسک تک نمائندگی سمیت فارمیسسٹ (لیڈیز /جینٹس) کے جملہ تمام مسائل کو حل کرنے کیلئے کوششیں کرنا ۔اسی طرح فارمیسسٹ حضرات کے روشن مستقبل کیلئے جدوجہد کرنا جیسے مقاصد کے تحت "این سی پی فارمیسسٹ سیل" کا قیام عمل میں آیا ۔اسی سلسلے میں آئندہ ہفتہ 8 جنوری بروز اتوار کو بعد نماز عصر ایک اہم میٹنگ کا انعقاد ہوگا ۔اسی طرح اس فارمیسسٹ سیل سے شہر کے فارما حضرات جڑنا چاہتے ہیں وہ مزید معلومات کیلئے شیخ عمران شیخ جلیل 9890627860،شعیب احمد جمیل احمد 9326022023، پر رابطہ کریں ۔فارمیسسٹ حضرات اپنے آدھار کارڈ کی زیراکس، دو فوٹو ساتھ لیکر این سی پی بھون پر تشریف لائیں انہیں فارمیسسٹ سیل کا ڈیجیٹل آئی کارڈ بنا کر دیا جائے گا ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com