دہلی سے مزید دو ملزمین پولس شکنجہ میں ، ٹی ای ٹی امتحان گھوٹالہ میں اب تک 31 افراد گرفتار
نئی دہلی : یکم جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) ٹی ای ٹی امتحان گھوٹالہ معاملہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے ۔اس سلسلے میں نئی جانکاری کے مطابق گھوٹالے کا دہلی کنیکشن بھی سامنے آیا ہے۔ سائبر پولیس نے ٹی ای ٹی امتحان میں گھوٹالہ کے سلسلے میں مزید دو لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے آشوتوش شرما کو دہلی سے گرفتار کیا ہے۔ گرفتار شدہ نشید گائیکواڑ سے پوچھ گچھ میں انکشاف ہوا ہے کہ آشوتوش شرما اور اس کے ساتھیوں نے کاغذات فراہم کیے تھے۔
تکارام سوپے کے ڈرائیور کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے اب تک ٹی ای ٹی گھوٹالے میں کل 31 ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔اس سے قبل مہاراشٹر اسٹیٹ ایگزامینیشن کونسل کے کمشنر تکارام سوپے کو ٹی ای ٹی پیپر لیک معاملے میں گرفتار کیا گیا تھا ۔ تکارام سوپے سے پوچھ گچھ کے بعد پولیس نے ان کے ڈرائیور سنیل کھانڈو گھولپ کو 29 دسمبر کو پوچھ گچھ کے بعد گرفتار کیا۔
اس امتحان میں گھوٹالے کے معاملے میں ایجنٹ منوج ڈونگرے کو بھی پولس نے گرفتار کیا ہے۔ منوج ڈونگرے کو پوچھ گچھ کے لیے لاتور سے پولیس کی تحویل میں لیا گیا تھا۔آشوتوش شرما کو پونہ پولیس کی سائبر ٹیم نے پوچھ گچھ کے لیے دہلی سے گرفتار کیا اس کے ساتھ ایک اور ملزم کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا گیا۔ دونوں سے پوچھ گچھ کے بعد پولیس نے انہیں 30 دسمبر کو حراست میں بتایا ہے۔صحت عامہ بھرتی اور مہاڈا کے بعد اب ٹی ای ٹی پیپر لیک کیس نے ریاست میں ماحول کو گرما دیا ہے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com