جب اذان اور جمعیتہ علماء پر پابندی کی آواز اسمبلی میں اٹھی....... شیخ آصف نے بتایا پورا معاملہ، لیکن آج رضا اکیڈمی اور مدارس کے سوال پر ایم ایل ایز کی خاموشی چہ معنی دارد

جب اذان اور جمعیتہ علماء پر پابندی کی آواز اسمبلی میں اٹھی....... شیخ آصف نے بتایا پورا معاملہ، لیکن آج رضا اکیڈمی اور مدارس کے سوال پر ایم ایل ایز کی خاموشی چہ معنی دارد 


 موجودہ ایم ایل اے سے بہتر کارکردگی سابق ایم ایل اے کی ہے ،دس کروڑ کیا کئی سو کروڑ فنڈ لانے کی صلاحیت رکھتا ہوں لیکن شرط لازمی ، دوسری عوامی رابطہ مہم سے شیخ آصف کا خطاب


مالیگاؤں : 31 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) جس دن اس شہر میں دوستی داری ، رشتہ داری، مسلک، برادری اور مذہب کے نام پر ووٹ دینا بند ہوجائے گا اس دن یہ شہر ترقی کی جانب گامزن ہوجائے گا۔ جس طرح میں نے اپنے اسمبلی کے دوران شہر کے ہمہ جہت مسائل پر نمائندگی اور کام کاج کیا ہے اگر میری جگہ کوئی دوسرا امیدوار اسمبلی میں شکست خوردہ ہوتا تو وہ سیاست چھوڑ دیتا ۔ لیکن میں آج دوبارہ ہمت و حوصلہ کے ساتھ آپ کی نمائندگی کیلئے حاضر ہوا ہوں تو یہ یقیناً شہر کی عوام کا ساتھ، بزرگوں و ماں بہنوں کی دعاؤں کا نتیجہ ہے ۔اسطرح کے جملوں کا اظہار راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ نے اپنی دوسری عوامی رابطہ مہم کے اختتام پر کیا ۔موصوف محوی نگر، نعمانی نگر ،سلامت آباد، علاقہ پر مشتمل وارڈ کے سرکردہ افراد سے ڈی لائٹ ہائی اسکول کے گراؤنڈ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ اس موقع پر رفیق کھجور والا، عبدالمنان بیگ و دیگر ذمہ داران موجود تھے ۔دوران تقریر شیخ آصف نے کہا کہ آج موجودہ ایم ایل اے نے کوئی تعمیری کام نہیں کیا بلکہ اسکے برعکس میں ریاستی حکومت سے دس کروڑ روپے کے تعمیری کاموں کو منظور کروانے میں کامیاب ہوگیا ۔شیخ آصف نے کہا کہ شہر کی عوام اگر راشٹروادی کانگریس پارٹی کو مکمل اکثریت دیتی ہے تو سو کروڑ کیا کئی سو کروڑ فنڈ لا کر شہر کی ترقی کریں گے ۔شیخ آصف نے عوام سے اپیل کی ہے کہ آپ 2019 جیسی کوئی غلطی نہ کریں جس سے پھر ایک بار شہر کی ترقی میں رکاوٹ پیدا ہوجائے ۔انہوں نے کہا کہ شیخ آصف آج آپ لوگوں کی دعائیں لیکر آگے بڑھ رہا ہے تو اپوزیشن کے پیٹ میں درد ہو رہا ہے ۔حزب اختلاف سیاسی جماعتیں شیخ آصف کو شکست دینے کیلئے سازشیں کررہے ہیں ۔کچھ لوگ پردے کے پیچھے تو کچھ لوگ رات ڈیوٹی کرکے این سی پی کو اقتدار سے دور رکھنے کی کوشش میں مصروف ہیں ۔موصوف نے کہا کہ اگر عوام کا ساتھ رہا تو کتنا ہی بڑا گٹھ بندھن بن جائے سب کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا اور کارپوریشن پر راشٹروادی کا میئر براجمان ہوگا ۔موصوف نے عوامی سوالوں کا تشفی بخش جواب دیا اور اس رابطہ مہم میں اٹھائے گئے وارڈ کے مسائل کو حل کرنے کا تیقن دیا ۔شیخ آصف نے کہا کہ 
جب بی جے پی سرکار کے وقت 2014 میں اسمبلی میں بی جے پی اراکین کی جانب سے اذان اور جمعیتہ علماء پر پابندی کی آواز اٹھی تو یہی شیخ آصف نے اذان اور جمعیتہ علماء کے دفاع میں مدلل بحث کرتے ہوئے نمائندگی کی جس کی بناء پر سرکار کو بی جے پی کے مطالبہ کو نامنظور کرنا پڑا اور آج دسمبر 2021 کے اسمبلی اجلاس میں جب رضا اکیڈمی اور مدارس پر بی جے پی اراکین کی جانب سے انگلی اٹھی تب شہر کے ایم ایل اے نے کیوں آواز بلند نہیں کی؟ شیخ آصف نے کہا کہ اسمبلی میں کب، کیا اور کیسے بولنا اور کام کروانا پڑتا ہے یہ مجھکو اچھی طرح سے آتا ہے ۔انہوں نے شہری سیاست میں اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کچھ کارپوریٹرس دو پانچ، سات سیٹیں کامیاب کرلینے کی کوشش کرتے ہیں جو کہ صرف انکا ذاتی مفاد ہوتا ہے ۔وہ چاہتے ہیں کہ ایک گٹ نیتا آفس مل جائے، اسٹینڈنگ کمیٹی مل جائے بس، پھر کیا پانچ سال اسی میں خوش رہتے ہیں اور ٹھیکہ داری کرکےذاتی فائدہ حاصل کرتے ہیں ۔شیخ آصف نے کہا کہ ایسے مفاد پرست سیاسی چالبازوں کو سمجھنا ہوگا اور بہت سوچ سمجھ کر اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کرنا ہوگا ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے