ٹی ای ٹی امتحان میں 7880 اساتذہ کے رزلٹ بوگس ، روپے دیکر امتحانات پاس کرنے کی تصدیق، سائبر پولس کی جانچ میں انکشاف، پولس کمشنر امیتابھ گپتا کی پریس کانفرنس


ٹی ای ٹی امتحان میں 7880 اساتذہ کے رزلٹ بوگس ، روپے دیکر امتحانات پاس کرنے کی تصدیق، سائبر پولس کی جانچ میں انکشاف، پولس کمشنر امیتابھ گپتا کی پریس کانفرنس 




پونہ : 28 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ)ٹی ای ٹی امتحان اسکیم کے بعد نے نئے انکشافات سامنے آرہے ہیں اب چونکا دینے والی خبر منظر عام پر آئی ہیں کہ ریاست میں تقریباً 7880 اساتذہ بوگس ہیں۔ تقریباً 7,800 نااہل امیدواروں نے پیسے دیکر TET امتحان پاس کیا ہے۔  

مہاراشٹر اسٹیٹ ایگزامینیشن کونسل (MSEC) نے 2019-20 میں منعقد ہوئے TET امتحانات میں بڑے پیمانے پر بدعنوانی کو بے نقاب کیا ہے۔ ریاستی امتحانی کونسل کے اصل نتائج کی سائبر پولیس نے تصدیق کی۔ نا اہل افراد سے 50 سے 60 ہزار روپے لے کر اہل بنانے کا انکشاف ہوا ہے۔اسطرح کی معلومات پونہ پولس کمشنر امیتابھ گپتا نے دی ۔انہوں نے مزید معلومات دیتے ہوئے کہا کہ سائبر پولس کی جانچ میں سنسنی خیز خلاصہ ہوا ہے ۔مزید کارروائی جاری ہے ۔


 شعبہ تعلیم میں اس وقت ہلچل مچ گئی جب یہ بات سامنے آئی کہ ٹی ای ٹی امتحانات میں گھپلے کرنے والوں نے امیدواروں سے 50,000 سے 60,000 روپے لئے اور انہیں اہل قرار دے دیا۔ زی 24 تاش نے سب سے پہلے اس مسئلے کو اٹھایا۔


 2018 اور 2019 کے ٹی ای ٹی امتحانات میں بہت زیادہ بدانتظامی دیکھنے میں آئی ہے۔ ریاستی امتحانی کونسل کے نتائج اور اصل نتائج کی سائبر پولیس نے تصدیق کی۔ جس میں اتنا بڑا فرق پایا گیا ہے کہ اساتذہ کی تقرری پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ ان بوگس اساتذہ کی وجہ سے طلباء کا مستقبل بھی خطرے میں ہے۔اس سلسلے میں مزید معلومات جلد ہی جاری کی جائے گی ۔اب دیکھنا یہ ہے کہ آیا ایسے کونسے اساتذہ امیدوار ہیں جنہوں نے پیسے دیکر امتحانات پاس کئے ہیں اور ان پر کیا کارروائی ہوگی؟ اس پر نظریں لگی ہوئی ہیں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے