ٹی ای ٹی امتحان گھوٹالہ : 700 طلباء کے مارکس تبدیل کر سافٹ ویئر سرور پر اپلوڈ کیا گیا ، ٹی ای ٹی امتحان گھوٹالہ میں نیا انکشاف ، جی اے سافٹ ویئر کمپنی بانی، ڈائریکٹر بھی ملوث




ٹی ای ٹی امتحان گھوٹالہ : 700 طلباء کے مارکس تبدیل کر  سافٹ ویئر سرور پر اپلوڈ کیا گیا ، ٹی ای ٹی امتحان گھوٹالہ میں نیا انکشاف ، جی اے سافٹ ویئر کمپنی بانی، ڈائریکٹر بھی ملوث 



پونہ :2 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) موصولہ خبروں کے مطابق ہیلتھ ، مہاڈا اور TET امتحانات میں ہوئی بدعنوانی کیس (TET Exam Scam) ہر روز نئی معلومات سامنے آ رہی ہیں۔ ٹی ای ٹی امتحان اسکام معاملے میں پونہ پولس نے جی اے سافٹ ویئر کے اشون کمار اور پریتش م دیشمکھ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔  اب تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ GA سافٹ ویئر کے بانی گنیشن بھی اس معاملے میں ملوث ہیں۔ پونہ سائبر پولس نے گنیشن کو پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کا نوٹس جاری کیا ہے اور وہ ابھی تک پیش نہیں ہوئے ہیں۔


تفصیلات کے مطابق پولس کو جسم کا خدشہ تھا وہی بات سامنے آرہی ہیں ۔تحقیقات سے پتہ چلا ہے ملزمین نے روپئے لیکر امیدواروں کے رزلٹ میں پھیر بدل کیا ہے اور تقریبا 700 طلباء کے مارکس تبدیل کئے گئے ہیں ۔ملزمین نے رول نمبر وائز ٹی ای ٹی امتحان میں شریک 700 طلباء کے مارکس تبدیل کئے ہیں اور ان سے ہزاروں روپے وصول کئے گئے ہیں ۔


  اشون کمار، سوربھ مہیش ترپاٹھی اور نکھل وسنت کدم (عمر 36، ساکن کالے واڑی، پمپری، مقامی مورگاؤں، تعلقہ بارامتی) کو ٹی ای ٹی امتحان گھوٹالہ کیس میں سینئر پولیس انسپکٹر اجے واگھمارے نے آج (اتوار) کو عدالت میں پیش کیا ۔  پولس کے مطابق تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ اس معاملے میں جی اے سافٹ ویئر کمپنی (بنگلور) کا منیجر گنیشن ملوث تھا۔
اس سلسلے میں پولس نے سکھ دیو ڈھیرے کے گھر کی تلاشی لی اسی دوران 2 لاکھ 90 ہزار 380 روپے کی نقدی ضبط کی گئی۔اشون کمار کو بھیجے گئے ای میل نکھل کدم کے موبائل سے موصول ہوئے ہیں۔  کدم نے 56 امیدواروں کی فہرست اشون کمار کو دی تھی۔ ای میل میں بتایا گیا ہے کہ ان امتحانات میں سے ہر ایک سے 40،000 روپے لیے گئے تھے۔

 جی اے سافٹ ویئر کمپنی کے ملازم شیکھر کی مدد سے اشون کمار نے 700 امیدواروں کے مارکس بدل کر TET 2018 کے مین سرور پر معلومات اپ لوڈ کیں۔ رول نمبر اور مارکس کے ساتھ 700 امیدواروں کی فہرست اشون کمار کو پین ڈرائیو سے سونپی گئی۔پولس نے پین ڈرائیو ضبط کر لیا ہے ۔عدالت نے اشون کمار اور سوربھ ترپاٹھی کو عدالتی تحویل کا حکم دیا۔جبکہ نکھل کدم کو 4 جنوری تک پولیس تحویل میں دے دیا گیا ہے۔حالانکہ ابھی حال ہی میں پولس نے دہلی سے مزید دو ملزمین کو گرفتار کیا ہے ۔اب تک  31 افراد پولس حراست میں آچکے ہیں اور مزید تحقیقات جاری ہیں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے