آزاد نگر پولس عملہ کی بڑی کارروائی، چوری شدہ 6 موٹر سائیکل برآمد
مالیگاؤں : 12 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) موٹر سائیکل چوری کرنے کے معاملہ میں آزاد نگر پولس اسٹیشن نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے ۔ اس مہم میں پولس اسٹیشن نے چوروں کے قبضے سے اب تک 6 موٹر سائیکل برآمد کرلیا ہے ۔
موصولہ تفصیلات کے مطابق انصار گنج کے ساکن شکیل احمد عبدالعزیز 36 نے آزاد نگر پولس اسٹیشن میں شکایت کی کسی نامعلوم چور ملزم نے فریادی کی ملکیت کی 50 ہزار مالیت کی یونی کارن گاڑی نمبر MH41 AQ 2537 کو چوری کر راہ فرار اختیار کرلیا ہے ۔اس شکایت پر مذکورہ پولس اسٹیشن میں نامعلوم چور کے خلاف گناہ رجسٹرڈ نمبر 02/2022 کے تحت دفعہ 379 کے مطابق مقدمہ درج کرلیا گیا تھا ۔
اس شکایت پر آزاد نگر پولیس اسٹیشن کے انچارج پارکھی کی قیادت اور نگرانی میں آزاد نگر پولیس عملہ و اسکاٹ انچارج پولیس نائیک شیکھر اور پوری ٹیم تلاش میں مصروف ہوگئی ۔ بھیونڈی سمیت دیگر شہروں میں جانچ پڑتال کیا گیا اور بلا آخر آزاد نگر پولیس کو کامیابی ملتی گئی تفصیلات کے مطابق آذاد نگر پولس DB کے شیکھر نے نمائندہ کو بتایا کہ پولس نے نفیس نامی ملزم پورا نام و پتہ معلوم نہیں کو گرفتارکر لیا ہے ۔
پولیس کی انکوائری فی الحال تیزی سے جاری ہے تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ آزاد نگر پولیس نے اب تک 5 یونی کارن اور 1 شاہین گاڑی اس طرح سے کل ملا کر 6 موٹر سائیکل جس کی قیمت تقریباً پونے 3 لاکھ بتائی گئی کو ضبط کرلیا ہے. مزید تفتیش آزاد نگر پولیس اسٹیشن عملہ کررہا ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com