تقریباً 2 لاکھ کورونا مریضوں کا اندراج ، 442 ہلاکتیں ، 24 گھنٹوں میں کورونا مریضوں کا ریکارڈ اضافہ

تقریباً 2 لاکھ کورونا مریضوں کا اندراج ، 442 ہلاکتیں ، 24 گھنٹوں میں کورونا مریضوں کا ریکارڈ اضافہ 



نئی دہلی : 12 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) ملک میں کورونا انفیکشن کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔  یہاں کیسز روز بروز بڑھتے جا رہے ہیں۔  خطرے کے پیش نظر ہیلتھ ورکرز، فرنٹ لائن ورکرز اور بزرگ شہریوں کو احتیاطی خوراک دی جارہی ہے۔  اسی طرح 15-18 سال کے نوجوانوں کو بھی ٹیکے لگائے جا رہے ہیں۔

لیکن اس بیچ بھارت میں ایک دن میں تقریبا دو لاکھ کورونا مریضوں کا اندراج ہوا ہے جو کہا وزارتِ صحت کیلئے فکر مندی کا باعث بن گیا ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1,94,720 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 442 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔  اس دوران 60,405 افراد بازیاب بھی ہوئے۔

وزرات صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جو تفصیلات سامنے آئی ہیں ان میں 
 کل کیسز: 3,60,70,510
 ایکٹو کیسز: 9,55,319
 کل ریکوری: 3,46,30,536
 کل اموات: 4,84,655
 کل ویکسینیشن: 1,53,80,08,200
 اومیکرون کیسز: 4,868 کا ریکارڈ درج ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے