اورنگ آباد شہر میں بھی 6 جنوری سے 31 جنوری تک اسکول بند کرنے کا حکم ، آن لائن تعلیم جاری رہے گی
اورنگ آباد :5 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) اورنگ آباد شہر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھتے ہی میونسپل کمشنر استک کمار پانڈے نے 6 جنوری سے 31 جنوری تک پہلی سے آٹھویں جماعت کے اسکولوں کو بند رکھنے کا حکم جاری کیا ہے۔ طلباء کو اسکول جانے سے روک دیا گیا ہے ۔ لیکن آن لائن تعلیم جاری رہے گی۔سرکاری فرمان کے مطابق نویں سے بارہویں تک کلاسز پہلے کی طرح جاری رہیں گی۔
ریاست میں کووڈ-19 سے متاثرہ مریضوں کی تعداد اور اومیکرون کی نئی قسم کی بیماری کو مکمل طور پر کنٹرول کرنے کے لیے، اسکول میں طلبہ کی بھیڑ کو کم کرنا ضروری ہے۔ لہٰذا یہ حکم اس بنیاد پر جاری کیا گیا ہے کہ تعلیمی سال ضائع نہ کیا جائے اور کوویڈ 19 کے عمومی احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے طلباء اور والدین پر اس کا نفسیاتی اثر نہ پڑے۔ آن لائن سیکھنے کا سلسلہ جاری رکھا گیا ہے تاکہ طلباء کو تعلیمی نقصان نہ پہنچے۔کارپوریشن نے کہا کہ یہ حکم تمام میڈیم کے اسکول پر نافذ ہوگا۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد مزید فیصلہ کیا جائے گا۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com