فی الحال مہاراشٹر میں لاک ڈاؤن نہیں ، پابندیوں میں مزید سختی کرنے کا فیصلہ
ہر علاقے میں اینٹی جن ٹیسٹ، دفاتر میں 25 تا 50 فیصد حاضری، بازار ،ہوٹل و دکانوں کے اوقات میں کمی
نائب وزیر اعلیٰ اجیت دادا پوار ،وزیر صحت راجیش ٹوپے اور ٹاسک فورس کی ہنگامی میٹنگ کا اختتام ، آج شام میں وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے اہم اعلان کریں گے
ممبئی : 5 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) آج بروز بدھ کو نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے ریاستی وزارت کی ہنگامی اجلاس طلب کیا ۔اس اجلاس میں کئی اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔ جسے آج رات سنائے جانے کا امکان ہے۔
اس جائزہ اجلاس میں میں کورونا کی صورتحال پر کئی اہم سخت فیصلے کئے گئے ہیں ۔یہ اجلاس میں یہ بھی طئے کیا گیا ہے کہ ریاست میں فی الحال کوئی لاک ڈاؤن نہیں لگایا جائے گا لیکن سخت پابندیوں کا نفاذ ضرور کیا جائے گا اسطرح کی باتیں سامنے آرہی ہیں ۔
اسی طرح ریاست میں سرکاری ملازمین کی حاضری 50 سے 75 فیصد تک کم ہونے کا امکان ہے۔ نجی دفاتر میں جہاں ممکن ہو گھر سے کام کو لاگو کرنے کا امکان ہے۔ دکانوں، ہوٹلوں اور ریستورانوں کے اوقات کار کم کرنے کی بات بھی سامنے آرہی ہے۔ ہر چوک چوراہے پر اینٹی جن ٹیسٹ کیا جائے گا ۔اسکے علاوہ کئی اہم مدعو پر غور کیا گیا ہے۔ یہ تمام اعلان وزیر اعلیٰ سے بات چیت کے بعد کورونا کے معاملات ہرےکوئی فیصلہ لیا جائے گا۔
دریں اثنا، ریاست میں فی الحال رات 9 بجے سے صبح 6 بجے تک کرفیو کا نفاذ ہے۔ لیکن اب ریاست میں بڑھتے ہوئے کورونا کے پس منظر میں ریاستی حکومت ایک بڑا قدم اٹھانے کی تیاری کر رہی ہے۔ تو اب رات سے ریاست میں کس قسم کے قوانین نافذ ہوں گے؟ اس جانب پورے مہاراشٹر کی توجہ ہے ۔اب دیکھنا یہ ہے کہ وزیر اعلیٰ کیا اعلان کرتے ہیں؟
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com