مہاراشٹر میں 15 فروری تک کالج ،یونیورسٹیاں بند رکھنے کا فیصلہ ، اعلیٰ و تکنیکی تعلیم کے وزیر اودئے سامنت کی پریس کانفرنس

مہاراشٹر میں 15 فروری تک کالج ،یونیورسٹیاں بند رکھنے کا فیصلہ ، اعلیٰ و تکنیکی تعلیم کے وزیر اودئے سامنت کی پریس کانفرنس 



ممبئی: 5 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) مہاراشٹر میں کورونا کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کے پیش نظر ممبئی میونسپل کارپوریشن کے فیصلے کے بعد تھانہ، پونہ اور اورنگ آباد کی اسکولوں کو بند کرنے کا اعلان ہوا ہے کہ اب یونیورسٹیوں اور کالجوں کو 15 فروری تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ اس سلسلے میں اعلی و تکنیکی تعلیم کے وزیر ادے سامنت نے کہا کہ کورونا کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کی وجہ سے طلباء اور اساتذہ کی حفظان صحت کے لیے کالج اور یونیورسٹیوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حال ہی میں میونسپل انتظامیہ نے ممبئی میں اسکولوں کو 30 جنوری تک بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ممبئی میں مریضوں کی تعداد دن بہ دن تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ ممبئی میں کل 10,000 سے زیادہ مریض رجسٹرڈ ہوئے۔اس لیے ممبئی میں پہلی سے نویں اور گیارہویں جماعت کو 30 جنوری تک بند کرنے کا فیصلہ پہلے ہی کیا گیا تھا۔

اب کالجوں کو بھی بند کرنے کی توقع کی جارہی تھی۔ آخرکار آج ادے سامنت نے پریس کانفرنس طلب کر کالجوں کے حوالے سے فیصلہ کا اعلان کیا ہے۔تمام غیر زرعی یونیورسٹیاں، یونیورسٹیوں سے الحاق شدہ کالجیس ۔ سلیف فائنانس بنیاد پر  چلنے والی یونیورسٹیاں، ٹیکنکل ایجوکیشن کی کلاسیں 15 فروری 2022 تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اُدئے سامنت نے کہاکہ تمام یونیورسٹیز یہ موقف اختیار کریں کہ آن لائن تعلیم پہلے کی طرح جاری رہے گی۔اسی طرح تمام غیر زرعی یونیورسٹیاں، یونیورسٹیوں سے الحاق شدہ کالج ۔ سیلف فائنانس یونیورسٹیوں، تیکنیکی تعلیم سے متعلق امتحانات آن لائن کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے