ان ریاستوں میں 3 جنوری سے اسکول، کالج، جم ،سنیما گھر، بیوٹی پارلر اور تفریح پارک بند کرنے کے احکامات جاری


ان ریاستوں میں 3 جنوری سے اسکول، کالج، جم ،سنیما گھر، بیوٹی پارلر اور تفریح پارک بند کرنے کے احکامات جاری 


مغربی بنگال، دہلی، ہریانہ، اترپردیش میں بھی شبینہ کرفیو، مہاراشٹر میں پابندیاں سخت کرنے کی تیاری 




نئی دہلی : 2 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) دن بہ دن کورونا وباء میں اضافہ ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔  پچھلے کچھ دنوں میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ مغربی بنگال میں 4512 نئے کورونا مریض سامنے آنے کے بعد وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بڑا فیصلہ لیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق مغربی بنگال میں پیر (3 جنوری) سے ریاست کے اسکول بند رہیں گے۔مغربی بنگال حکومت نے ریاست کے تمام اسکول اور کالج بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔  اس کے علاوہ مغربی بنگال حکومت کے بعد دہلی، ہریانہ اور اتر پردیش میں بھی رات 10 بجے سے صبح 5 بجے تک کرفیو نافذ کر دیا ہے۔اس دوران صرف ضروری خدمات کی اجازت ہوگی۔ مغربی بنگال حکومت کے فیصلے کی وجہ سے مغربی بنگال میں اسکول، کالج، سوئمنگ پول، جم اور بیوٹی سیلون پیر (3 جنوری) سے بند رہیں گے۔


  ہریانہ کی پانچ اضلاع میں اسکول، کالج اور تھیٹر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔  ہریانہ حکومت نے وضاحت کی ہے کہ یہ پابندیاں 12 جنوری تک نافذ رہیں گی ۔ ہریانہ حکومت نے ریاست کے پانچ اضلاع گروگرام، فرید آباد، امبالا اور پنچکولہ میں کورونا متاثرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کو دیکھتے ہوئے ایک بڑا فیصلہ لیا ہے۔حکومت نے پانچوں اضلاع میں اسکول، کالج، تھیٹر اور جم بند کرنے کا حکم دیا ہے۔ ریاستی دفاتر میں ملازمین کو بھی صرف 50 فیصد صلاحیت پر حاضر ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔  نئے قوانین کا اطلاق 12 جنوری تک ہوگا۔


 ہریانہ حکومت کے جاری کردہ نئے رہنما خطوط کے مطابق ریاست کے گروگرام، فرید آباد، امبالا، پنچکولا، امبالا اور پنچکولہ اضلاع میں دکانیں شام 5 بجے تک کھلی رہیں گی۔بار اور ریستوراں کے لیے 50 فیصد بیٹھنے کی حد بھی ہے، نئے قوانین کے مطابق ریاست میں عام لوگوں کے لیے سوئمنگ پولز کو بند کر دیا گیا ہے ۔صرف تربیت دینے والے کھلاڑی اس بندش سے مستثنیٰ ہیں۔  اس کے علاوہ پارک میں عام لوگوں کے جانے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

 

 دریں اثنا، مہاراشٹر میں ایک بار پھر کورونا انفیکشن بڑھ رہا ہے۔  روزانہ ریکارڈ کئے جانے والے مریضوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔مزید یہ کہ اومیکرون کے مریضوں کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے۔  اس پس منظر میں ریاستی حکومت کی جانب سے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ پابندیوں کو مزید سخت کیا جائے گا۔  اس طرح ممبئی میں آج 6 ہزار 347 نئے کورونا مریض رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔اس وقت ریاست میں اموات کی شرح 2.11 فیصد ہے۔ ریاست میں ایک ہزار 445 مریض صحت یاب ہو گئے ہیں۔  اب تک ریاست میں کل 65,10,541 کروڑ متاثرہ مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔  اس کے نتیجے میں ریاست میں مریضوں کی صحت یابی کی شرح 97.35 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے