شیخ رشید ، میئر طاہرہ شیخ سمیت 28 کارپوریٹرس کی راشٹروادی کانگریس پارٹی میں شمولیت پر 4 فروری کا عظیم الشان شہری استقبالیہ اجلاس


شیخ رشید ، میئر طاہرہ شیخ سمیت 28 کارپوریٹرس کی راشٹروادی کانگریس پارٹی میں شمولیت پر 4 فروری کا عظیم الشان شہری استقبالیہ اجلاس


شہری سیاسی صورتحال اور اپوزیشن پارٹیوں کی کارکردگی پر کرارہ و منہ توڑ جواب دیا جائے گا


راشٹروادی بھون پر ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں اہم فیصلہ، کئی تجاویز کو منظوری




مالیگاؤں : 28 جنوری (پریس ریلیز) مالیگاﺅں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کی ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ آج بعد نماز عصر این سی پی بھون مالیگاؤں میں آصف شیخ کی صدارت میں منعقد ہوئی ۔ جس میں تمام ونگ و سیل کے عہدیداران نے شرکت کی اور صلاح و مشورہ کے بعد اتفاق رائے سے کئی تجاویز کو منظوری دی گئی ۔

اس سلسلے میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ مالیگاؤں شہر کانگریس پارٹی کو چھوڑ کر سابق ایم ایل اے شیخ رشید و میئر طاہرہ شیخ رشید سمیت تمام 28 کارپوریٹرس، معاون کارپوریٹرس اور سابق کارپوریٹرس نے راشٹروادی کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی ۔ ان تمام شرکاء کو عظیم الشان شہری استقبالیہ دینے کیلئے ایک عظیم الشان اجلاس عام کا انعقاد مورخہ 4 فروری بروز جمعہ کو علی اکبر اسپتال کے سامنے گراؤنڈ پر شام 7 بجے سے رات 10 بجے تک کیا جائے گا ۔

پریس ریلیز کے مطابق ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ اس اجلاس عام میں مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن چناؤ کے متعلق اہم اعلانات کئے جائیں گے ۔اس استقبالیہ اجلاس عام کے عنوانات میں شہر راشٹروادی کانگریس پارٹی مشن مالیگاؤں کارپوریشن چناؤ 2022 پر لائحۂ عمل تیار کیا جائے گا ۔اسی طرح مالیگاؤں شہر کی موجودہ سیاسی صورتحال پر مقررین اپنے خیالات کا اظہار کریں گے ۔اسکے علاوہ اس اجلاس عام سے اپوزیشن سیاسی جماعتوں کا منہ توڑ و کرارہ جواب دیا جائے گا ۔ علاوہ ازیں اس اجلاس میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کے ریاستی اعلیٰ لیڈران سے ممبئی راشٹروادی بھون پر ہوئی اہم گفتگو کی معلومات بھی عوام کے روبرو پیش کی جائے گی ۔اس عظیم الشان شہری استقبالیہ اجلاس میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کے تمام ونگ و سیل کے صدر، عہدیداران و ہمدردان سے گزارش ہے کہ وہ اپنی سیاسی بیداری کا ثبوت دیتے ہوئے پروگرام میں شرکت کریں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے