مہاراشٹر میں 24 گھنٹوں میں 18466 مریضوں کا اضافہ ، ریاست میں فعال مریضوں کی تعداد 66 ہزار 308 تک پہنچی


مہاراشٹر میں 24 گھنٹوں میں 18466 مریضوں کا اضافہ ، ریاست میں فعال مریضوں کی تعداد 66 ہزار 308 تک پہنچی 


اب پونہ میں بھی پہلی تا نویں جماعتوں کی آف لائن تعلیم بند ، آج ریاست گیر سطح پر مزید پابندیاں سخت کرنے کا فیصلہ ہوگا : اجیت پوار 



ممبئی :4 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) ممبئی کے بعد اب پونے میں پہلی سے نویں تک تمام کلاسز اور کوچنگ انسٹی ٹیوٹ اگلے احکامات تک بند کر دیے گئے ہیں۔ اس میں آن لائن کلاسز چلانے کے احکامات شامل ہیں۔ کارپوریشن نے یہ فیصلہ کورونا انفیکشن کے بڑھتے ہوئے معاملات کو دیکھتے ہوئے لیا ہے۔اس سلسلے میں نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کی صدارت میں ایک جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں پہلی سے نویں جماعتیں دوبارہ بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔


 اجیت پوار نے یہ بھی بتایا ہے کہ کورونا انفیکشن کے بڑھتے معاملات کو دیکھتے ہوئے کل 5 جنوری کی صبح ریاست کے لیے نئی پابندیوں کا اعلان کیا جائے گا۔


 ریاست میں کورونا اومیکرون انفیکشن کی نئی قسم کے متعارف ہونے کے بعد سے کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔گزشتہ کل 12 ہزار تو آج چار جنوری کو مہاراشٹر میں 18 ہزار 466 نئے کورونا مریضوں کا اندراج ہوا ہے ۔ممبئی میں سب سے زیادہ مریضوں کا ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ ممبئی کے بعد اب پونہ شہر میں بھی بڑی تعداد میں مریض مل رہے ہیں۔ اس لیے شہر کی حدود میں پہلی سے 9ویں جماعت تک تمام اسکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ کووڈ جائزہ میٹنگ میں لیا گیا ہے۔



 ریاست میں بڑھتے ہوئے کورونا مریضوں کے پس منظر میں ریاست میں کئی نئی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ اعلی اور تکنیکی تعلیم کے وزیر ادے سمنت نے کہا کہ مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر کل شام 4 بجے ریاست میں کالجوں کو جاری رکھنے کے بارے میں فیصلہ لیا جائے گا۔



 ادھر مہاراشٹر میں کورونا وائرس کی تیسری لہر شدت اختیار کر گئی ہے۔ ریاست میں منگل کو 18,466 نئے کورونا مریض پائے گئے، جو پیر کے مقابلے میں 51 فیصد زیادہ ہے۔ریاست میں صرف ممبئی میں ہی 10,000 نئے مریض پائے گئے ہیں۔ ریاست میں بھی کورونا نے 20 افراد کی جان لے لی ہے۔

 اس وقت مہاراشٹر میں فعال مریضوں کی تعداد 66,308 ہے۔ ریاست میں اومیکرون کے مریضوں کی تعداد بھی 653 تک پہنچ گئی ہے۔ ممبئی کی میئر کشوری پیڈنیکر نے خبردار کیا ہے کہ ملک کے مالیاتی دارالحکومت میں کورونا کے مریضوں کا ایک نئی سونامی دیکھنے کو ملے گی ۔ ریاست میں اومیکرون کے 75 نئے مریض پائے گئے ہیں۔ ان میں سے 40 مریض صرف ممبئی کے ہیں۔ ریاست میں اومیکرون کے مریضوں کی کل تعداد اب 653 تک پہنچ گئی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے