زمین تنازعہ معاملہ میں گرفتار عبدالماک اور احسان شیخ کو 11 جنوری تک پولس تحویل
مالیگاؤں : 9 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالدہ شیوار علاقہ میں گٹ نمبر 153 /157 زمین کے معاملے میں پیدا ہوا تنازعہ اب پولس اسٹیشن اور کورٹ میں زیر سماعت ہوگیا ہے ۔اس معاملہ گرفتار شدہ ملزمین کو پوار واڑی پولس اسٹیشن نے درج مقدمات کی روشنی میں آج تعطیلی کورٹ میں پیش کیا ۔جہاں معزز جج پاٹھک نے چاروں ملزمین کو پولس تحویل میں رکھے جانے کا حکم صادر کیا ۔اسطرح کہ تفصیلات دفاعی وکیل ایڈوکیٹ عارف شیخ و ایڈوکیٹ اویس شیخ نے نمائندہ بیباک کو دی ۔
انہوں نے بتایا کہ آج اتوار ہونے پر وقتی طور پر کورٹ میں حاضر کیا گیا ۔جہاں معزز جج پاٹھک نے چاروں ملزمین کو گیارہ جنوری تک پولس تحویل میں رکھے جانے کا حکم دیا ۔اس ضمن میں ایڈوکیٹ اویس شیخ نے بتایا کہ احسان شیخ، دیپک پوار ،جوشی کی پیروی ایڈوکیٹ عارف شیخ و اویس شیخ نے کی جبکہ عبدالماک یونس عیسی کے دفاعی وکیل ایڈوکیٹ عظیم خان نے پیروی کی ۔اس معاملہ میں پولس نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ بقیہ ملزمان کی گرفتاری اور دیگر سامان کے حصول کیلئے انہیں پولس ریمانڈ میں دیا جائے تب معزز جج نے انہیں گیارہ جنوری تک پولس تحویل میں رکھے جانے کا حکم دیا ۔
خیال رہے کہ مالدہ شیوار زمین تنازعہ معاملہ میں فائرنگ کا الزام دونوں فریقین نے ایکدوسرے پر عائد کیا ہے اور معاملہ میں 8 افراد پر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔
اس معاملے میں اب تک چار افراد کو پولس نے گرفتار کیا ہے ۔جن میں احسان شیخ رمضان ، عبدالماک یونس عیسی ،دیپک پوار اور رویندر جوشی کا نام گرفتار شدگان میں شامل ہیں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com