کورونا متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ، 24 گھنٹوں میں 26 ہزار 538 نئے مریضوں کا اندراج
ممبئی : 5 جنوری ی(بیباک نیوز اپڈیٹ) مہاراشٹر میں کورونا کی تیسری لہر نے زور پکڑ لیا ہے ۔ریاست کے ہر ضلع میں ایک بار پھر کورونا پھیل رہا ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران نئے کورونا مریضوں کی تعداد میں ڈرامائی طور پر اضافہ ہوا ہے۔
قابل ذکر بات ہے کہ گزشتہ کل مہاراشٹر میں کورونا کے نئے مریضوں کی تعداد 18,000 سے زائد ہو ریکارڈ ہوئی لیکن آج یہ اعداد 26 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے ۔جس سے مزید بے چینی بڑھ گئی ہے۔ ریاست کے ممبئی، پونے، ناگپور جیسے بڑے شہروں میں مریضوں کی تعداد میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔
خاص بات یہ ہے کہ ممبئی میں آج کے نئے مریضوں کی تعداد نے کورونا کی آخری دو لہروں کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ ممبئی میں 24 گھنٹوں کے دوران 15,166 نئے مریض پائے گئے ہیں۔آج مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے 26 ہزار 538 نئے مریض پائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 8 کورونا متاثرین کی موت ہو گئی ہے۔
ریاست میں 24 گھنٹے کے دوران اومیکرون کے 144 نئے مریضوں کا اندراج کیا ہے۔ ان میں ممبئی کے 100 مریض شامل ہیں۔ اس کے بعد ناگپور کے 11 مریض ہیں۔ اس کے علاوہ تھانے اور پونہ میونسپل حدود میں 7 مریض پائے گئے ہیں۔
پمپری چنچواڑ میں 6، کولہاپور میں 5، امراوتی، الہاس نگر، بھیونڈی میونسپل حدود میں، Omaicron کے دو نئے مریض پائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ پنویل اور عثمان آباد میں ایک ایک مریض۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com