کورونا کے سائے میں اتر پردیش سمیت پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان سیاسی جماعتوں کو 15 جنوری تک ریلیاں، اجلاس اور روڈ شو کی اجازت نہیں



کورونا کے سائے میں اتر پردیش سمیت پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان 


سیاسی جماعتوں کو 15 جنوری تک ریلیاں، اجلاس اور روڈ شو کی اجازت نہیں ، کانرر میٹنگ میں کووڈ شرائط پر عمل کرنا ضروری 

نئی دہلی : 8 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) ملک کی پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کا بگل بج گیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے اُتر پردیش، اتراکھنڈ، پنجاب، منی پور اور گوا کے ریاستی اسمبلی کےلئے انتخابی شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ 

دہلی کے وگیان بھون میں چیف الیکشن کمشنر سشیل چندرا نے اسمبلی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیا۔ پانچ ریاستوں کے 690 اسمبلی حلقوں میں 7 مرحلوں کے تحت پولنگ ہوگی۔

 10 فروری سے 7 مارچ تک مرحلہ وار رائے دہی ہوگی۔

10 مارچ کو ووٹوں کی گنتی کے بعد نتائج جاری کردیئے جائیں گے۔

 اُتر پردیش میں 7مرحلوں کے تحت پولنگ ہوگی۔ 

پنجاب، اُتر کھنڈ اور گوا میں 14 فروری کو ایک مرحلہ میں پولنگ ہوگی۔

 منی پور میں 27 فروری اور 3 مارچ کو دو مرحلوں میں پولنگ ہوگی۔

 اُتر پردیش کے 403 ، اُتر کھنڈ کے 70 ، پنجاب کے 117 ، گوا کے 40  اور منی پور کے 60 اسملبی حلقوں کےلئے پولنگ ہوگی آج سے انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ کردیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے کورونا وباء کے چلتے سخت پابندیاں عائد کی ہے ۔سیاسی پارٹیوں کو ہدایات دی ہیں کہ وہ رات 8 بجے سے صبح 8 بجے تک اجلاس، ریلی اور روڈ شو بھیج نہیں کرسکیں گے ۔اگر ایسا نہیں کیا گیا تو پھر ان ریاستوں میں کورونا وباء تیزی سے پھیلنے کا خدشہ ہے ۔کمیشن نے کہا کہ وہ کارنر میٹنگ لے سکتے ہیں لیکن اس میں بھیج کورونا قواعد پر عمل کرنا ضروری ہوگا ۔اس لئے حفظ ماتقدم کے طور پر عوامی ہجوم سے پرہیز کرنے کیلئے مذکورہ بالا شرائط 15 جنوری تک نافذ کی گئی ہے ۔اسکے بعد مزید فیصلہ لیا جائے گا ۔کمیشن نے کہا کہ امیدوار آن لائن طرز پر اپنی تشہیر کریں ۔آف لائن سے گریز کریں ۔واٹس، فیس بک، انٹرنیٹ سروس جسے آن لائن سوشل میڈیا ڈیسک کا استعمال کرتے ہوئے اپنے الیکشن کی تیاری کریں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے