جگار کھیلتے پائے گئے 5 اساتذہ معطل ، اجیت پوار کی بڑی کارروائی سے تعلیمی شعبہ میں ہلچل




جگار کھیلتے پائے گئے 5 اساتذہ معطل ، اجیت پوار کی بڑی کارروائی سے تعلیمی شعبہ  میں ہلچل 



 بیڑ : 7 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) بیڑ میں جوا کھیلنا اساتذہ کو بہت مہنگا پڑا ہے۔ جگار اڈے پر چھاپے میں پکڑے گئے پانچ اساتذہ پر الزامات عائد ہیں کہ وہ جگار کھیل رہے تھے ۔  ان میں سے 3 ضلع پریشد کے اساتذہ اور 2 نجی اداروں کے اساتذہ ہیں۔


 28 دسمبر کو پولیس نے بیڑ کے قریب جگار  اڈے پر چھاپہ مارا۔  اس سلسلے میں بیڑ دیہی پولیس اسٹیشن میں بی جے پی کے مقامی ضلعی صدر سمیت 50 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔  معلوم ہوا کہ اس معاملے میں ضلع پریشد کے 5 اساتذہ ملوث تھے۔  دو روز قبل ضلع  انتظامیہ نے ان اساتذہ کی معلومات طلب کی تھیں۔ جس کے بعد کل دیر گئے پانچوں اساتذہ کو معطل کر دیا گیا۔معطلی کی کارروائی ضلع پریشد کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر اجیت پوار نے کی ہے۔اجیت پوار کی کارروائی سے ضلع بھر میں ہلچل پیدا ہوگئی ہے اور جگار کھیلنے والے اساتذہ پر تعلیمی شعبہ کو بدنام کرنے کے زمرہ میں دیکھا جارہا ہے ۔


 آل انڈیا پرائمری ٹیچرس اسوسی ایشن کے ضلع صدر اور ٹیچر ہری داس جناردھن گھوگرے ساکن نندنوان کالونی بیڑ، پرائمری ٹیچرس اسوسی ایشن کے ضلع صدر بھگوان اشروبا پوار، ساکن کالیگاؤں حویلی تعلقہ بیڑ، بھاسکر جئے بھیا، کاکادھیرا، تعلقہ پٹودہ، اشوک رام چندر سانپ، کالیکا نگر بیڑ، بندو کسان کالے، کالیکا نگر بیڑ کو معطل کردیا گیا ہے ۔  دریں اثنا اس اقدام نے تعلیمی شعبے میں ہلچل مچا دی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے