ممبئی ،ناگپور اور عثمان آباد میں 10ویں اور 12ویں کے طلباء کا مظاہرہ ، آف لائن امتحانات پر اعتراض، آن لائن امتحان کا مطالبہ


ممبئی ،ناگپور اور عثمان آباد میں 10ویں اور 12ویں کے طلباء کا مظاہرہ ، آف لائن امتحانات پر اعتراض، آن لائن امتحان کا مطالبہ 


پولس کا لاٹھی چارج، طلباء کوئی اکسا کر انہیں سڑکوں پر نہ لائیں، بات چیت سے مسئلہ حل ہوگا، واقعہ کی جانچ کا حکم 



ممبئی : 31 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) 10ویں اور 12ویں بورڈ کے امتحانات آن لائن منعقد کیے جائیں۔ اس مطالبے کے کو لیکر ممبئی. ۔عثمان آباد اور ناگپور میں سینکڑوں طلبہ سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔طلباء کا مطالبہ ہے کہ جب دو سال سے ہماری تمام تعلیم آن لائن ہو رہی ہے تو پھر بورڈ آف لائن امتحانات کیوں لے رہا ہے۔


اسکول کے بچے دو محاذوں پر لڑ رہے ہیں، ایک طرف کورونا کی صورتحال اور دوسری طرف گزشتہ دو سالوں سے تعلیم میں پیدا ہونے والا خلاء ۔اسطرح کا عذر بھی طلباء کی جانب سے کیا گیا ۔طلباء اور انکے والدین نے وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ کی سرکاری رہائش گاہ پر احتجاج کیا ۔مظاہرین کو پولس انتظامیہ نے سمجھانے کی کوشش کی لیکن احتجاجیوں میں جوش اتنا تھا کہ وہ ہٹنے کیلئے تیار نہیں ہوئے اس پر بحالت مجبوری پولس کو لاٹھی چارج کرنا پڑا ۔


دریں اثنا، اسکولی تعلیم کی وزیر ورشا گائیکواڈ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بچوں کو اکسانے اور انہیں سڑکوں پر نہ لائے۔


 طلباء نے آج دسویں اور بارہویں بورڈ کے آن لائن امتحانات کا مطالبہ کرتے ہوئے ممبئی، ناگپور اور عثمان آباد سمیت کئی جگہوں پر احتجاج کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ورشا گائیکواڈ نے کہا کہ بچوں کی حفاظت اور صحت ہماری ترجیح ہے۔ اس لیے اگر دسویں اور بارہویں جماعت کے بچوں کے امتحان کے حوالے سے کوئی تجاویز ہیں تو وہ محکمہ تعلیم کو دی جائیں۔ حکومت اس پر بات کرنے کے لیے تیار ہے۔ لیکن کوئی بھی بچوں کو اس طرح سڑکوں پر نہ لائیں۔انہوں نے اس پورے واقعہ کی جانچ کرنے کا حکم بھی دیا ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے