مفتی اسماعیل عوام کو بیوقوف بنانا بند کردیں ،آپ کہہ یا نہ کہہ قانون کے مطابق چارج شیٹ 90 دنوں میں پیش کرنا پولس کی ذمہ داری


مفتی اسماعیل عوام کو بیوقوف بنانا بند کردیں ،آپ کہہ یا نہ کہہ قانون کے مطابق چارج شیٹ 90 دنوں میں پیش کرنا پولس کی ذمہ داری 


اگر آپ میں ہمدرد ہوتی تو چارج شیٹ ایک ماہ میں داخل کروانے پولس پر دباؤ بناتے لیکن افسوس، گمراہ کرنا مقصد 


  12 نومبر تشدد معاملہ میں بھی مفتی اسماعیل نے کہہ دیا کہ کچھ افراد بیقصور ، باقی سب گناہگار؟ روز اول سے ہمارا مطالبہ ہے کہ سب بیقصور ہیں :اسلم انصاری 



مالیگاؤں : 31 جنوری (پریس ریلیز) مالیگاﺅں تشدد معاملہ میں شہر کے رکن اسمبلی مفتی اسماعیل صرف گمراہ کن سیاست کر عوام کو بیوقوف بنا رہے ہیں ۔مفتی اسماعیل کو قانون سمجھتا ہے یا نہیں لیکن ان کی حرکتوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ قانون سمجھتے نہیں ہیں یا پھر مفتی اسماعیل عوام کو گمراہ کررہے ہیں ۔اسطرح کا اظہار ایک پریس ریلیز کے ذریعے کارپوریٹر اسلم انصاری نے کیا ہے ۔ اسلم انصاری نے کہا کہ جس طرح مفتی اسماعیل مالیگاؤں ایڈیشنل ایس پی اور  ضلع ایس پی کے پاس جاکر چارج شیٹ فائل کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں وہ صرف دکھاوا ہے اور عوام کو بیوقوف بنانے کے مترادف ہے ۔

اسلم انصاری نے کہا کہ چارج شیٹ کا قانون ہے کہ وہ 90 دنوں میں پیش کرنا ضروری ہے ۔اسلم انصاری نے کہا کہ پولس کو ہر حال میں چارج شیٹ 90 دنوں میں یعنی 12 فروری تک پیش کرنا ہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر مفتی اسماعیل کو 12 نومبر تشدد معاملہ میں گرفتار قوم کے مسلم افراد سے اتنی ہمدردی اور نمائندگی کا خیال ہوتا تو وہ ایک دیڑھ ماہ کے اندر چارج شیٹ پیش کرنے کیلئے پولس پر دباؤ بناتے ۔لیکن وہ مکمل طور پر عوام کی نمائندگی کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں اسی لئے کبھی یہاں کبھی وہاں جاکر عوام کو گمراہ کررہے ہیں اور 12 نومبر تشدد معاملہ میں گرفتار شدگان کے اہل خانہ کے جذبات سے کھلواڑ کررہے ہیں ۔

اسلم انصاری نے کہا کہ جس طرح مفتی اسماعیل نے مالیگاؤں بم دھماکہ معاملہ میں کہا تھا کہ سب بیقصور نہیں ہے بالکل اسی طرح انہوں نے 12 نومبر تشدد معاملہ میں پولس حکام سے کہہ دیا کہ کچھ افراد بیقصور ہیں یعنی کچھ کو چھوڑ کر سب گناہ گار؟ اسلم انصاری نے کہا کہ مفتی اسماعیل کے اس گھٹیا بیان اور پولس دوستی کی ہم مذمت کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آصف شیخ رشید کی قیادت میں ہمارا مطالبہ اول دن سے یہی ہے کہ سب بیقصور ہیں، پولس نے مالیگاؤں کے مسلمانوں کے ساتھ زیادتی کی ہے جسکے خلاف ہم مالیگاؤں سے ممبئی تک اول دن سے لڑ رہے ہیں ۔اور مفتی اسماعیل صرف فوٹو بازی کی سیاست کررہے ہیں ۔اسلم انصاری نے کہا کہ مفتی اسماعیل آپ اپنے بھکتوں کو بیوقوف بناؤ، عوام سمجھدار ہیں قانون کے مطابق چارج شیٹ 90 دنوں میں پیش کرنا پولس کی ذمہ داری ہے آپ بولے یا نہ بولے قانون بولتا ہے ۔اس لئے ڈرامہ بازی بند کرو، شہر کی عوام سمجھ گئی ہے کہ ہم سے بڑی بھول ہوگئی شہر سے ایک ناکارہ شخص ایم ایل اے بن بیٹھا ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے