پونہ : 22 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) ٹی ای ٹی امتحان میں گھوٹالے کا دائرہ بڑھتا نظر آ رہا ہے۔ کرناٹک کے بنگلور سے اشون کمار کی گرفتاری کے بعد پونہ پولیس نے مورچہ شمال کی طرف منتقل کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پونہ پولیس نے اتر پردیش سے ایک اور شخص کو گرفتار کیا ہے۔ ٹی ای ٹی امتحان میں گھوٹالہ کے سلسلے میں ایک اور ملزم سوربھ ترپاٹھی کو لکھنؤ سے گرفتار کیا ہے۔ پونہ سائبر پولس سوربھ ترپاٹھی کو پوچھ گچھ کے لیے پونہ لائے گی۔ سوربھ ترپاٹھی جی اے ٹیکنالوجی کمپنی سے وابستہ ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ سوربھ ترپاٹھی ایک ونر کمپنی چلا رہے ہیں۔
اس سے قبل جی اے ٹیکنالوجی کمپنی کے اس وقت کے ڈائریکٹر اشون کمار کو بنگلور سے گرفتار کیا گیا تھا۔ 2017 میں اشون کمار جی اے ٹیکنالوجی کے ڈائریکٹر اور پریتیش دیش مکھ کے سینئر تھے۔
سکھ دیو ڈیرے اورنگ آباد ڈویژنل بورڈ کے چیئرمین تھے۔ انہیں بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سکھدیو ڈیرے پر اساتذہ کی اہلیت کے امتحان میں خرد برد کرکے کروڑوں روپے کا غبن کرنے کا الزام ہے اور اسے پونہ پولیس نے گرفتار بھی کیا تھا۔
اس سے قبل معاملہ کے منظر عام پر آنے کے بعد ریاستی امتحانی کونسل کے کمشنر تکارام سوپے کو گرفتار کر انہیں معطل کردیا گیا ہے ۔اب تک چھ افراد پولس کی گرفت میں جکڑے جاچکے ہیں ۔منوج پاٹل اساتذہ یونین کے عہدیدار سنیل ماگرے نے اس کارروائی کا خیر مقدم کیا ہے۔

0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com