مالیگاؤں کارپوریشن حدود میں نو ویکسن نو انٹری کا نفاذ ، شاپنگ مال ، دکانوں اور بازاروں میں بغیر ویکسینیشن کے داخلہ پر روک

                          (فائل فوٹو) 

مالیگاؤں کارپوریشن حدود میں نو ویکسن نو انٹری کا نفاذ ، شاپنگ مال ، دکانوں اور بازاروں میں بغیر ویکسینیشن کے داخلہ پر روک  


یکم جنوری سے ویکسن کی پہلی خوارک لینے والوں کو 1500 روپیہ ادا کرنا ہوگا 


مالیگاؤں : 22 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کی حدود میں واقع تمام کاروبار، سرکاری دفاتر، پرائیویٹ لمیٹڈ اور شاپنگ مالس و دکانوں میں کورونا ویکسن کے ڈوز لئے بغیر داخلہ نہیں ہوگا ۔کارپوریشن نے نو ویکسن نو انٹری کا اعلان کیا ہے۔اس ضمن میں آج مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن میں میئر طاہرہ شیخ اور کمشنر بھالچندر گوساوی نے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کرتے ہوئے صحافیوں کو معلومات دی کہ شہر میں کسی بھی دکانوں اور شاپنگ مال، انڈسٹری، سرکاری دفاتر اور پرائیوٹ سیکٹر میں بغیر ویکسن کے داخلہ نہیں ہوگا ۔میونسپل کمشنر نے صاف طور پر کہا کہ اس عمل کا پیر سے سختی سے نفاذ کیا جائے گا ۔ اس پریس کانفرنس میں طاہرہ شیخ نے کہا کہ آج منعقد ہوئی جنرل بورڈ میٹنگ میں 28 کارپوریٹرس نے پہلا ڈوز لیا اور دوسرا ڈوز لینے والے 42 کارپوریٹرس کا ریکارڈ درج کیا گیا ۔ انہوں نے شہریان سے عموماً اور کارپوریٹرس سے خصوصی اپیل کی ہے کہ وہ ویکسن لگوائیں ۔ طاہرہ شیخ نے کہا کہ یکم جنوری سے ویکسن کی پہلی خوراک لینے والوں کو 1500 روپیہ چارج دینا ہوگا ۔اس پریس کانفرنس میں میونسپل میئر، میونسپل کمشنر ،ہیلتھ آفیسر ،سابق میئر ،سٹی انجینئر اور معاون ہیلتھ آفیسر وغیرہ موجود تھے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے