اسکول جاری رہیں گے یا نہیں، کورونا کی موجودہ صورتحال پر وزیر ماحولیات ادتیہ ٹھاکرے کا بیان

اسکول جاری رہیں گے یا نہیں،  کورونا کی موجودہ صورتحال پر وزیر ماحولیات ادتیہ ٹھاکرے کا بیان 



مممبئی : 27 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) کورونا انفیکشن کے بڑھتے واقعات کے تناظر میں اسکولوں اور کالجوں کی موجودہ صورتحال پر غور کرنے کے بعد جلد ہی کوئی فیصلہ لیا جائے گا ۔اسطرح کی معلومات ماحولیات کے وزیر آدتیہ ٹھاکرے نے ایک سوال کے جواب میں دی ۔موصوف ممبئی یونیورسٹی کے سالانہ کنووکیشن کی تقریب میں صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے ۔

ٹھاکرے نے کہا کہ "حالانکہ موجودہ صورتحال سنگین نہیں ہے، لیکن کورونا کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔  اس لیے سب کو باخبر رہنا چاہیے۔  ہجوم سے بچنا اور ماسک پہننا ہر ایک کے لیے لازمی ہے۔
انہوں نے کہا کہ فی الحال اسکولوں اور کالجوں میں کرسمس کی تعطیل چل رہی ہیں۔  لیکن کیا مستقبل میں بھی اسکول اور کالج چلتے رہیں گے ؟ اس پر جو بھی فیصلہ لیا جائے گا وہ کورونا کی صورتحال کی بنیاد پر کیا جائے گا۔"

 
ادتیہ نے کہا کہ ہمیں افسوس ہے کہ کچھ بچے دو سالوں سے سکول نہیں گئے یقیناً اس نقصان کی تلافی نہیں لیکن چونکہ صحت ہماری بنیادی ضرورت ہے اس لیے کچھ فیصلے کرنے پڑتے ہیں۔

 وزیر آدتیہ ٹھاکرے نے کہا کہ اس ہفتے کے بعد صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد اسکولوں اور کالجوں کے بارے میں کوئی فیصلہ کیا جائے گا کہ آیا اسکول کالج کورونا پروٹوکول کے مطابق جاری رکھا جائے یا پھر وقتی طور پر اسے بند کردیا جائے؟ ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے