علی اکبر اور واڈیا اسپتال کی تعمیر جدید مالیگاؤں کی تاریخ میں سنہرے باب کا اضافہ ، اب عوام کو دھولیہ جانے کی ضرورت نہیں ہوگی انشاءاللہ :شیخ رشید
اپوزیشن نے ہمیشہ تخریبی سیاست کر شہریان کو دھوکہ دیا اور کاموں میں روڑا اٹکایا ہے، تعمیری کاموں کا سہرا شیخ رشید خانوادہ کے سر ہی جاتا ہے :میئر طاہرہ شیخ
ہم کام کرتے رہیں گے چاہے ہمیں کوئی کتنا ہی بدنام کرے، 200 کروڑ روپے کے بجٹ سے آئندہ ماہ شہر کے اندرونی راستوں کی تعمیر نو کا آغاز :کمشنر گوساوی
مالیگاؤں : 27 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) آج کا دن یقیناً مسرت بھرا اور تاریخی دن ہے جس کا خیال شیخ رشید خانوادہ کے علاوہ کسی کے دماغ میں نہیں آیا۔ اپوزیشن نے صرف اوچھی سیاست کی ہے لیکن شیخ رشید خانوادہ نے شہر کے غریبوں کے دکھ درد کو سمجھا اور عوام کو تکالیف سے نجات دلانے کیلئے عوامی و فلاحی کام انجام دئیے ۔کورونا میں ہم نے پرائیویٹ اسپتال کا سہارا لیا۔اور ہمیں پریشانی بھی اٹھانی پڑی اس لئے ہم نے سوچا کیونکہ نہ ہمارے اسپتال کو وسیع طرز پر تعمیر کرکے ہزاروں عوام فائدہ پہنچائیں ۔اسی نقطہ نظر سے ہم نے واڈیا اور علی اکبر اسپتال میں 100 - 100 بیڈ پر مشتمل اسپتال کی جدید تعمیر کا منصوبہ بنایا اور اسکا آجا سنگ بنیاد رکھا جارہا ہے ۔اسطرح کا اظہار خیال میئر مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کی طاہر شیخ نے تقریب سنگ بنیاد سے خطبہ صدارت پیش کرتے ہوئے کیا ۔
موصوفہ نے کہا کہ علی اکبر اسپتال سے ہزاروں عوام فائدہ اٹھاتے رہیں ہیں ۔میئر طاہرہ شیخ نے کہا کہ اپوزیشن نے جنرل بورڈ میٹنگ میں شاپنگ سینٹر کی تعمیر کا نام نہاد واویلا مچایا اتنا ہی نہیں اپوزیشن کے لوگوں نے علی اکبر و واڈیا ہاسپٹل کے خلاف کورٹ تکا راستہ اپنایا تاکہ مالیگاؤں میں تعمیری کام نہ ہوسکے لیکن کورٹ میں بھی جیت عوام کی ہوئی۔ہمیں امید ہے کہ مالیگاؤں شہر کی عوام ایسے کاموں کو فراموش نہیں کرسکتے۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن چاہتی ہی نہیں کہ مالیگاؤں شہر میں تعمیری کام ہو۔ میئر نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کسمبا روڈ پر بھی اپوزیشن نے مداری کا کھیل کر ڈوگڈوگی بجایا ۔طاہرہ شیخ نے کہا کہ ہم نے علی اکبر اسپتال و واڈیا اسپتال کی تعمیر کیلئے سبھی کارپوریٹرس کو دعوت نامہ دیا لیکن کوئی موجود نہ ہو سکا۔کیونکہ انہیں تعمیر و ترقی سے محبت نہیں ہے۔طاہرہ شیخ نے مزید کہا کہ شہر میں فنڈ لانے کا ہنر شیخ رشید خانوادے کے پاس ہے۔اس سے قبل شیخ رشید اور آصف شیخ نے ریاستی حکومت سے کروڑوں روپے فنڈ لایا چاہے کسی کی بھی سرکار ہو ۔انہوں نے کہا کہ ہم کام کرتے آئے ہیں اور کام کرتے رہیں گے انشاءاللہ، اپوزیشن چاہے کتنا بھی روڑا اٹکائے ہم شہر میں ہر طرح سے کام کرتے رہیں گے ۔
اس سے قبل شیخ رشید نے کہا کہ جب علی اکبر اسپتال کا 1986 میں افتتاح ہوا تھا تب میں پہلی دفعہ کونسلر بنا تھا تب میں اس تقریب میں تھا اور مجھے خوشی ہوئی تھی اور آج بھی میں بہت خوش ہوں ۔انہوں نے کہا کہ پہلے شہر میں تین اسپتال واڈیا، علی اکبر اور موسم پل پروگرام سٹاکہ نالہ اسپتال تھا، آبادی کم تھیں اس وقت یہی اسپتال 30 بیڈ کا بنایا گیا تھا لیکن اب آبادیاں بڑھ گئی ہیں اس لئے ہم اسے سو بیڈ پر مشتمل کررہے ہیں ۔شیخ رشید نے کہا کہ پندرہ دنوں بعد ہارون انصاری اسپتال کا افتتاح کر عوامی خدمات کیلئے جاری کردیا جائے گا ۔شیخ رشید نے اپوزیشن کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ مالیگاؤں شہر میں جنہوں نے کبھی تعمیری کام نہیں کئے انہوں نے صرف عوام کو گمراہ کیا ۔جب شبیر سیٹھ، عائشہ آپا تھیں تب بھی اپوزیشن گمراہ کن سیاست کر کاموں میں روڑا اٹکا کر کام رکوانے کی کوشش کرتی رہی تھی اور آج بھی برسر اقتدار کے کاموں میں کیڑا نکالنے کی کوشش کررہے ہیں اور ناکام ہوتے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ شہر کی سیاسی تاریخ میں اپوزیشن نے ہمیشہ تخریبی سیاست کی ہے ۔گرنا ڈیم اسکیم سے پانیپولو کا مسلہ حل ہوا اسکا شکری ادا کرنے کی بجائے اپوزیشن پانی کے نام پر عوام کو گمراہ کررہی ہیں ۔شیخ رشید نے شہریوں ایم ایل اے کی ایک نیت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اسمبلی میں کووڈ کا سوال اٹھا کر انہوں نے مالیگاؤں کے ساتھ ناانصافی کی ہے ۔علی اکبر اور واڈیا ہاسپٹل کی تعمیر نو ہوجانے سے شہر کیا عوام کو انشاء اللہ بیرون شہر زچگی کیلئے جانا نہیں پڑے گا ۔شیخ رشید نے کہا کہ آئندہ ماہ میں مالیگاؤں شہر کے تمام راستوں کی تعمیر کیلئے کارپوریشن کے 200 کروڑ روپے کے فنڈز سے کام کاج شروع کیا جائے گا ۔موصوف نے کہا کہ ہارون انصاری اسپتال کا افتتاح بھی آئندہ پندرہویں یوم میں کیا جائے گا جسکی تیاری آخری مراحل میں جاری ہیں ۔
اس موقع پر مالیگاؤں کارپوریشن کے کمشنر بھالچندر گوساوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم مالیگاؤں شہر کی ترقی کیلئے ٹیم ورک کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ لوگ ڈرانے بدنام کرنے کا کام کریں تو کرنے دو ہم کام کرنے والے ہیں اور کام کرتے رہیں گے ۔کمشنر نے کہا کہ دو سو کروڑ روپے کے بجٹ سے شہر کے راستوں کی سمینٹ روڈ سے تعمیر کی جائے گی ۔اس پروگرام میں ڈپٹی میئر نلیش آہیر نے کہا کہ مالیگاؤں شہر کو آکسیجن پانہ کا تحفہ دینے والا بے مثال کام کرنے والے شیخ رشید ہی ہیں اور ہمارے انکی سرپرستی میں مالیگاؤں کو ترقی کی جانب لے جارہے ہیں ساتھ ساتھ دادا بھوسے کی محنت بھیج شامل ہیں ۔موصوف نے کہا کہ دیانہ رمضان پورہ اورنگ موسم پل و کیمپ کے علاقے میں تین اسپتال اور آج علی اکبر و واڈیا اسپتال کا سنگ بنیاد مالیگاؤں کی تاریخ میں سنہرے الفاظ سے لکھا جانے والا دن ہے ۔موصوف نے بھی اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔
اس تقریب میں اسلم انصاری نے علی اکبر اسپتال کی تعمیر پر اپوزیشن کے واویلا پر دوٹوک جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہاں صرف دواخانہ بنے گا اور اس کیمپس میں ڈاکٹروں اور نرس کے رہنے کا بھی انتظام رہیگا ۔علی اکبر اسپتال کے نقشہ میں کی بھی شاپنگ سینٹر کا ذکر نہیں ہے اور نہ ہی یہاں شاپنگ سینٹر بنایا جائے گا ۔اسلم انصاری نے کہا کہ اپوزیشن ان اسپتالوں کی تعمیر سے خوش نہیں ہے اپوزیشن نے ہال میں بھیج مخالفت کی اور اس اسپتال کی تعمیر کے خلاف کورٹ کا راستہ بھی اپنایا لیکن عوام کیلئے کیا جانے والا کام کامیاب ہوگیا ۔اسلم انصاری نے کہا کہ ہماری نظر مسائل پر ہوتی ہے ہیں اور ہم اسے حل کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کارپوریشن جنرل فنڈ سے ماضی میں اتنا بڑا کام کبھی نہیں ہوا ۔انہوں نے کہا کہ ہارون انصاری اسپتال میں ساڑھے چار کروڑ روپے کے بجٹ سے آکسیجن پلانٹ مکمل ہوچکا ہےعدلیہ اور پندرہ بیس دنوں میں اسکا افتتاح بھی کیا جائے گا ۔انہوں نے اپوزیشن کو شہریان کا دشمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ شہر کی تعمیر و ترقی سے خوش نہیں ہیں ۔اسلم انصاری نے کہا کہ جب سارے اسپتال لاک ڈاؤن میں بند تھے تب علی اکبر اسپتال نے طبی خدمات جاری رکھی وہ قابل تحسین ہیں ۔واڈیا اسپتال 1916 میں تعمیر کیا گیا تھا اب دوبارہ 105 سال بعد اسکی تعمیر جدید کی جارہی ہیں جس سے عوام کو فائدہ ہوگا ۔
اس پروگرام میں کارپوریشن ہیلتھ محکمہ کی جانب سے ڈاکٹر سپنا ٹھاکرے نے اغراض و مقاصد پیش کرتے ہوئے مستقبل میں پوری دیانتداری سے کام کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔اس تقریب میں طاہرہ شیخ ،نلیش آہیر ،ظفر احمد، اسلم انصاری ،کمشنر ،سپنا ٹھاکرے ،راجو کھیر نار، کیلاش بچھاؤ سمیت کارپوریشن کے ملازمین، آفیسران، کارپوریٹرس و بڑی تعداد میں عوام موجود رہی ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com