جب تک او بی سی ریزرویشن بحال نہیں ہوجاتا تب تک انتخابات نہ کرنے کی قرارداد منظور
ممبئی : 27 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) او بی سی ریزرویشن پر آج ممبئی میں کل جماعتی اجلاس کا انعقاد صبح 10 بجے شروع ہوا۔ اجلاس میں ایڈوکیٹ جنرل آشوتوش کمباکونی موجود تھے۔ او بی سی فلاح و بہبود کے وزیر وجے وڈیٹیوار نے بتایا کہ ان سے مشاورت کے بعد تمام پارٹی لیڈروں نے فیصلہ کیا ہے کہ ریاست میں او بی سی ریزرویشن کے بغیر کوئی الیکشن نہیں ہونا چاہیے۔
اسی مناسبت سے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے اسمبلی میں ایک قرار داد منظور کر لی ہے جب تک او بی سی ریزرویشن بحال نہیں ہو جاتا انتخابات نہ کرائے جائیں۔
او بی سی ریزرویشن کے بغیر انتخابات ملتوی کرنے کے فیصلے کو متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا ہے۔ اس لیے بلدیاتی انتخابات کا مستقبل اب ریاستی الیکشن کمیشن کے کردار پر منحصر ہے۔
او بی سی ریزرویشن کے بغیر انتخابات نہیں ہونے چاہئیں۔ اسطرح کا فیصلہ بھی کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق حکومت ہند نے نظرثانی کی درخواست کی اور یہ فیصلہ مہاراشٹر حکومت کے سپرد دیا گیا ہے۔ حکومت نے اپنے کاغذات بھی منسلک کیے ہیں۔ میٹنگ میں تفصیل پیش کی گئی کہ سرکار اپنے وکیل سے مشورہ کر رہی ہیں۔اس ضمن میں خوراک اور شہری فراہمی کے وزیر چھگن بھجبل نے کہا کہ ہم حکومت ہند کی نظرثانی کی درخواست کی حمایت کے لیے اکٹھے ہوں گے۔
دریں اثنا، ریاست میں 106 گرام پنچایتوں، بھنڈارا اور گونڈیا ضلع پریشدوں کے ساتھ ساتھ ان کے تحت 15 پنچایت سمیتیوں کے لیے عام انتخابات تمام نشستوں کے لیے او بی سی ریزرویشن کے بغیر منعقد ہوں گے۔ او بی سی کی ان اوپن کیٹیگری سیٹوں کے لیے ووٹنگ 18 جنوری کو ہوگی۔ ووٹنگ کے نتائج کا اعلان 19 جنوری کو کیا جائے گا۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com