جنتادل سیکولر عوامی رابطہ آفس سےمزدور کارڈ مفت حاصل کریں
مالیگاؤں :28 دسمبر (پریس ریلیز) جنتادل سیکولر صدر شان ہند نہال احمد کی سرپرستی میں پارٹی کی عوامی رابطہ آفس (آگرہ روڈ) سے مزدور کارڈ بنانے کا کام آج بروز بدھ بتاریخ 29 دسمبر سے شروع کیا جارہا ہے- جنتادل عوامی رابطہ آفس سے مزدور کارڈ مفت میں بنا کر دئیے جاینگے، اسطرح کی معلومات رکن جنتادل عبدالرحمٰن نے دی- انھوں نے مزید بتایا کہ مزدور کارڈ جسے ای شرم کارڈ بھی کہا جاتا ہے، مزدور پیشہ افراد کے لیے ایک ضروری دستاویز ہے- اگر حکومت مزدوروں کے لیے معاوضہ یا رعایت کا اعلان کرتی ہے تو اسے حاصل کرنے کے لیے مزدور کارڈ ضروری ہوگا- اسی طرح مزدوروں کے لیے جاری اسکیمز سے استفادہ حاصل کرنے کے لیے بھی مزدور کارڈ ایک اہم دستاویز ہے-
جنتادل صدر اور اپوزیشن لیڈر شان ہند نہال احمد نے مزدور پیشہ افراد سے گزارش کی ہیکہ وہ پارٹی کی عوامی رابطہ آفس پر تشریف لائیں اور بنا کوئی فیس بھرے مفت میں اپنا مزدور کارڈ حاصل کریں- مزدور کارڈ بنانے کے لیے آدھار کارڈ، نیشنالائزڈ بینک کی پاس بک کا زیراکس، اور موبائل ساتھ لانا ضروری ہے- واضح رہے کہ آدھار کارڈ پر موبائل نمبر درج ہونا بھی ایک اہم شرط ہے- مزدور کارڈ بنانے کا کام آگرہ روڈ پر واقع جنتادل سیکولر کی عوامی رابطہ آفس سے روز شام 4 بجے سے رات 9 بجے تک جاری رہیگا- عوام سے اپیل ہے کہ مفت مزدور کارڈ سہولت سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com