یکم جنوری 2022 کو کانگریس کا استقبالیہ جلسہ عام انصار جماعت خانہ گراونڈ پر
مالیگاوں: 28 دسمبر ( پریس ریلیز ) گذشتہ دنوں شہر کے سینئر کارپوریٹر سابق صدر بلدیہ و اسٹینڈنگ کمیٹی چیئرمین اعجاز بیگ کو انکے ماضی کے سماجی سیاسی فلاحی کاموں کو دیکھتے ہوئے ریاستی کانگریس کی جانب سے ممبئی طلب کیا گیا جہاں ریاستی کانگریس صدر اور وزراء سے شہر کی صدارت کے متعلق گفتگو ہوئی ۔
اعجاز بیگ نے شہری مسائل کو لیکر کئی مطالبات رکھے اسی مناسبت سے یکم جنوری بروز سنیچر شام 7 بجے سے انصار جماعت خانہ گراونڈ پر شہر کانگریس آئی کی جانب سے ایک استقبالیہ جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا ہے ۔ جہاں اعجاز بیگ اپنے ساتھیوں و محببین کے ساتھ کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرے گے نیز انہیں ریاستی کانگریس صدر و وزراء کے ہاتھوں مقامی صدارت کی ذمہ داری دی جائے گی ۔ احباب اعجاز بیگ انتظامی امور کو لیکر سرگرم عمل ہے جلسہ کمیٹی نے شہریان سے کثیر تعداد میں شرکت کی گزارش کی ہے
اس جلسہ عام کی صدارت کانگریس ریاستی صدر نانا پٹولے فرمائیں گے ۔ وہی عارف نسیم خان ، طارق فاروقی ، بالا صاحب تھورات ، کنال بابا پاٹل ، ڈاکٹر تشار شیواڑے سمیت ریاستی کانگریس عہدیداران معززین شہر و عمائدین شہر بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com