وارڈ نمبر 3 میں منظور شدہ کاموں کو فوری طور پر شروع کیا جائے ورنہ جمعہ کو راستہ روکو مظاہرہ :شیخ آصف

وارڈ نمبر 3 میں منظور شدہ کاموں کو فوری طور پر شروع کیا جائے ورنہ جمعہ کو راستہ روکو مظاہرہ :شیخ آصف



مالیگاؤں (پریس ریلیز) میونسپل وارڈ نمبر 3 میں منظور شدہ اور لازمی کاموں کو فوری طور پر کیا جائے۔مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن سے میری گزارش ہے کہ وارڈ نمبر 3 میں آباد شہریوں کو سہولیات نہ ہونے عوام کو بہت پریشانی اٹھانی پڑ رہی ہے۔ اس پس منظر میں وارڈ نمبر 3 میں گٹر، سڑکوں اور اسٹریٹ لائٹس کی تعمیر کے لیے ورک آرڈر جاری کیے گئے ہیں۔ آپ سے گزارش ہے کہ وارڈ نمبر 3 میں منظور شدہ کام 31 دسمبر تک شروع نہیں کئے گئے تو کارپوریشن کے خلاف ناراضگی ظاہر کرنے کیلئے عوام کے ساتھ راستہ روکو اندولن کیا جائے گا۔اور اگر حالات کشیدہ ہوتے ہیں تو اسکی ذمہ دار مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن ہونگی ۔اسطرح کا مطالبہ مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ رشید نے میونسپل کمشنر سے ایک مطالباتی مکتوب پیش کر کیا ہے ۔موصوف نے اس مکتوب کی کاپی عائشہ نگر پولس اسٹیشن کے پی آئی کو بھی بغرض اطلاع دی ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے