مالیگاؤں تشدد معاملہ اسمبلی میں گونجا، ابو عاصم اعظمی کا دوٹوک مطالبہ، سنگین دفعات واپس لی جائے
پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے والوں اور مذہبی منافرت پھیلانے والوں کے خلاف سخت قوانین بنایا جائے
ممبئی : 24 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) مہاراشٹر اسمبلی کے سرمائی اجلاس میں سماجوادی پارٹی کے لیڈر ابو عاصم اعظمی نے تری پورہ معاملہ کے بعد مالیگاؤں، امراوتی اور ناندیڑ میں ہوئے تشدد پر پولس کارروائی کے خلاف دو ٹوک الفاظ میں بات پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے خاص طور پر مالیگاؤں شہر میں پولس سے جو لوگوں نے ٹکراؤ کیا ان پر ضابطہ کے تحت کاروائی کی جانی چاہئے نہ کہ دفعہ 307 کا نفاذ کر ان کو سنگین الزام میں گرفتار کیا جائے۔مالیگاؤں میں پتھراؤ بازی پر سنگین گناہ درج کئے گئے ہیں۔ابو عاصم نے کہا کہ ایک ہی معاملہ میں پانچ ایف آئی آر سپریم کورٹ کے رول کے مغائر ہے ۔انہوں نے وزیر داخلہ سے اس بابت خلاصہ پیش کرنے کا مطالبہ کیا ۔ابو عاصم نے کہا کہ ابھی بھی 50 سے 60 افراد جیل کی سلاخوں میں قید ہیں اور انکی ضمانت نہیں ہورہی ہیں ان پر سنگین مقدمات واپس لئے جائیں ۔دوران تقریر ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ مہاراشٹر میں پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے والوں اور تمام مذہب کے بااثر شخصیات ، دیوی دیوتاؤں کی بحرمتی کرنے والوں اور مذہبی منافرت پھیلانے والوں کے خلاف مکوکا، یو اے پی اے جیسے سخت قوانین بنائے جائیں ۔تاکہ پھر کوئی ایسی گندی حرکت کر کسی کے مذہبی جذبات کو بھڑکا نہ سکے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com