خبر دار ! عوام ریزرویشن زمین کی خرید و فروخت نہ کریں ، سروے نمبر 117 میں قطعہ اراضی قبرستان کیلئے مختص ، کمشنر کی عوام سے اپیل

خبر دار ! عوام ریزرویشن زمین کی خرید و فروخت نہ کریں ، سروے نمبر 117 میں قطعہ اراضی قبرستان کیلئے مختص ، کمشنر کی عوام سے اپیل 



مالیگاؤں : 24 دسمبر (پریس نوٹ) اس پبلک نوٹس کے ذریعے مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن تمام شہریوں کو مطلع کرتی ہے کہ، سروے نمبر 117 کے حصہ نمبر 120، 121 ریزرویشن نمبر 378 کے مطابق اس زمین کی قبرستان کیلئے ریزرویشن کی تجویز ہے۔ زمینداروں/قابضین کو گمراہ کر کے اس زمین کی خرید و فروخت کی جا رہی ہے۔ اس ضمن میں مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن نے مذکورہ اراضی پر کسی بھی قسم کی سرگرمیوں کے انجام دہی کو منظوری نہیں دی ہے کیونکہ یہ ریزرویشن کی قطعہ اراضی ہے۔ دیکھنے میں آرہا ہے کہ اس زمین کو کچھ زمین کے کاروبار کرنے والے افراد عوام کو متبادل طور پر اس زمین کو فروخت کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔لہذا عوام خبردار رہیں ۔کسی قسم کا لین دین نہ کریں اور اگر اس نوٹس کے باوجود بھی کوئی شخص، ادارہ یا تینظم کسی سے لین دین کرتا ہے تو مستقبل میں کارپوریشن کی طرف سے ان غیر مجاز بستیوں کو منہدم کرنے کی کارروائی کی جائے گی۔ شہریوں کو متنبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ زمین کے غیر مجاز پلاٹ نہ خریدیں۔ واضح رہے کہ ایسی کسی بھی لین دین کے لیے متعلقہ شہری ذمہ دار ہوں گے۔اس سے کارپوریشن کا کوئی تعلق نہیں رہیگا ۔اسطرح کی تفصیلی پریس نوٹ مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے محکمہ ٹاؤن پلاننگ کی جانب سے تیار کردہ نوٹس کو میونسپل کمشنر نے بغرض اشاعت کیلئے اخبار ہٰذا کورونا روانہ کی ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے