تیس تلواریں ضبط ، اسپیشل اسکواڈ کی کمال پورہ علاقہ میں کارروائی ، دو نوجوان گرفتار
مالیگاؤں : 24 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) سٹی پولس اسٹیشن کے انچارج سریش کمار گھسر کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق مالیگاوں شہر کے ایڈیشنلSP چندر کانت کھانڈوی کے اسپیشل اسکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے تلواروں کا ذخیرہ ضبط کیا ہے ۔اسکواڈ میں گھگے، وسنت مہالے اور بھوشن کے علاوہ میں سٹی پولس اسٹیشن کے عملہ DB کے اراکین نے جال بچھا کر کمال پورہ علاقے میں واقع ورلی روڈ سے 2 نوجوانوں کو گرفتار کیا ۔جن کے نام محمود اور بلال بتایا گیا ہے ۔ان گرفتار ملزمان کے قبضے سے پولس نے 30 تلواروں کا ذخیرہ ضبط کیا ۔ مزید قانونی کاروائی جاری ہے یاد رہے کہ مالیگاوں شہر کے ایڈیشنل ایس پی چندرکانت کھانڈوی کے اسپیشل اسکواڈ اور سٹی پولیس اسٹیشن DB کی مشترکہ قانونی کاروائی میں 30 تلواروں کا ذخیرہ ضبط کر ضابطہ کے تحت کاروائی کی گئی ۔بشکریہ شکیل پترکار ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com