یوپی میں بھی نائٹ کرفیو کا نفاذ ، مدھیہ پردیش ،گجرات کے بعد اب اترپردیش سرکار کا اہم فیصلہ اومیکرون سے بچاؤ کیلئے احتیاطی کوشش
نئی دہلی :24 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) گزشتہ کل جمعرات کو مرکزی حکومت کی میٹنگ کے بعد رات میں ہی مدھیہ پردیش سرکار نے نائٹ کرفیو لگانے کو علان کردیا ہے۔ مدھیہ پردیش حکومت نے جمعرات کو نئے ویرینئٹ اومیکرون کے بڑھتے ہوئے خدشات کے درمیان رات 11 بجے سے صبح 5 بجے تک رات کے کرفیو کو دوبارہ نافذ کیا۔دریں اثنا، اس اطلا کے بعد گجرات میں بھی نائے کرفیو لگانے کا فیصلہ جمعرات کی شب دیر گئے لیا گیا اور آج اتر پردیش میں نائٹ کرفیو لگانے پر حکومت نے مہر ثبت کردی ہے ۔سرکاری فرمان میں کہا گیا ہے کہ اتر پردیش میں رات گیارہ بجے سے صبح پانچ بجے تک کرفیو کا نفاذ رہیگا سرکار نے مطالبہ کیا ہے عوام بلا ضرورت ہجوم اکٹھا نہ کریں اور سماجی فاصلہ برقرار رکھیں ۔ادھر مہاراشٹر بھی پابندیاں سخت کرنے کی منصوبہ بندی کررہا ہے ۔اب دیکھنا یہ ہے کہ آنے والا کل کیا خبر لیکر آتا ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com