مسجد اہلسنّت حاجی محمد ابراہیم کا نماز جمعہ سے افتتاح
اہلیانِ شہر مالیگاؤں کو یہ اطلاع فراہم کرتے ہوئے شادمانی میسر ہورہی ہے کہ عالمی تحریک سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں کے زیرِ اہتمام خاتون ڈی ایڈ کالج کے پیچھے اقصٰی کالونی میں مسجد و مدرسہ اہلسنّت حاجی محمد ابراہیم کا شاندار افتتاح 24/ دسمبر 2021ء بروز جمعہ نمازِ جمعہ سے عمل میں آئیگا نمازِ جمعہ کی امامت آل رسول حضرت مولانا سید محمد امین القادری صاحب قبلہ(نگراں سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں) فرمائینگے ان کے علاوہ دیگر سادات کرام، مشائخین عظام و علمائے کرام اور عمائدین شہر اس بابرکت تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شریک ہونگے الحمدللہ عالمی تحریک سنی دعوت اسلامی کے زیر اہتمام شہر مالیگاؤں میں اب تک 18 مساجد اہلسنّت کا قیام عمل میں آچکا ہے جہاں پنج وقتہ نمازوں کے علاوہ نونہالان قوم کے لئے دینی تعلیم اور فروغِ دین و سنیت کا کام ہورہا ہے یہ انیسویں مسجد کا افتتاح ہوگاـ اسی طرح تحریک سنی دعوت اسلامی کی جانب سے اطراف کے دیہات میں واقع بے شمار مساجد اہلسنّت کی خدمت کے ساتھ ائمہ و موذنین کو طعام و قیام کے علاوہ اطمینان بخش نذرانہ عطاء کئے جاتے جس کی وجہ سے دیہات کے مسلمانوں اور ان کی نسل کی اسلامی تربیت ہورہی ہے شہر و مضافات میں مزید مساجد کے قیام کے لئے کوشش جاری ہے اہلیانِ شہر سے گذارش کی جاتی ہے مسجد و مدرسہ اہلسنّت حاجی محمد ابراہیم کے تقریب افتتاح میں شریک ہوکر داخل حسنات ہوں۔ الداعیان :- عالمی تحریک سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں، و حاجی محمد یونس پبلک چوائس فیمیلی۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com